jcm-logo

دعا کی طاقت پر ایمان رکھیں

مسیح میں سب کو خوش آمدید!

پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

فلپیوں 4 باب 5 آیت: ” تمہاری نرم مزاجی سب آدمیوں پر ظاہر ہو۔ خداوند قریب ہے، کسی بات کی فکر نہ کرو۔ بلکہ ہر بات میں تمہاری درخواستیں، دعا اور منت کے وصیلہ سے شکرگزاری کے ساتھ خداوند کے سامنے پیش کی جائیں گی "۔

پاک کلام کے پڑھے جانے اور سننے پر خداوند کی خاص برکت ہو۔ آج کا کلام ہمیں اِس بات کی حوصلہ افزائی دیتا ہے کہ جو دعائیں، جو منتیں ہم خدا سے کرتے ہیں وہ ضائع نہیں جاتیں۔ ہماری ہر ایک دعا اُس کے حضور جاتی ہے۔ ہمیں اِس بات پر اِیمَان رکھنا ہے کہ وہ ہماری دعاؤں کو سنتا ہے اور اِسی لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ شکرگزاری میں مصرور رہنا ہے تاکہ خدا ہمیں اور جلال بخشے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ خدا سے مانگنا ہے کیونکہ اُس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمیں دے گا۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ کسی بات کی فکر نہ کرو اور خدا پر اِیمَان رکھو۔ سو ہمیں کسی بات کی فکر نہیں کرنی اور اِیمَان رکھنا ہے کہ وہ قادرِمطلق ہمیں دے گا اور ہماری دعاؤں کو قبول کرے گا۔ آمین

زارا قندیل