jcm-logo

آج کا پیغام – ابد تک قائم رہنے والا خدا کا کلام

یسعیاہ 40 باب 8 آیت: ” ہاں گھاس مرجھاتی ہے. پھول کملاتا ہے پر ہمارے خدا کا کلام ابد تک قائم ہے "۔

آج کی یہ خوبصورت آیت خداوند کے کلام کے متعلق ہے. یہ دنیا فانی ہے اور ہم سب مسافر ہیں. سب نے ایک نہ ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کر جانا ہے. جس طرح اس آیت میں کہا گیا ہے کہ ایک وقت آتا ہے کہ گھاس بھی مرجھا جاتی ہے یعنی ہر چیز کچھ وقت تک قائم رہتی ہے اور وقت پورا ہوتے ہی فنا ہو جاتی ہے. اسی طرح پھول بھی کھل کے کچھ وقت بعد کملا جاتا ہے. پر خداوند کا کلام ایسا کلام ہے جو ابدی ہے. خدا کے منہ سے نکلی باتیں سب ابدی ہیں. اس کا کلام ابدی جیون کا چشمہ ہے۔

یہ دنیا فنا ہو جائے گی پر خداوند کا کلام ابد تک قائم رہے گا. اس لئے میرے پیارے مسیحی بہن بھائیوں خدا کے کلام پر چلیے اور کلام مقدّس کے مطابق اپنی زندگی گزاریے کیونکہ صرف خدا کے کلام کی فرمابرداری ہی آپ کو ابدی زندگی کا حصّہ بنا سکتی ہے اور کچھ نہیں. خداوند آپ سب کو برکت دے اور آپ سب کی تمام مشکلات کو دور کرے۔ آمین!