jcm-logo

یسوع کے لئے روحیں جیتنا – مسیحی زندگی کا اصل مقصد

متی 28 باب 19 آیت: ” پس تم جا کر قوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو "۔

آج کی مقدس آیت کے مطابق مسیح یسوع آسمان پر اٹھائے جانے سے پہلے اپنے شاگردوں اور وہاں موجود مسیحیوں سے ہم کلام ہوئے، اور انہیں یہ اختیار دیا کہ تم قوموں کو اپنا شاگرد بناؤ، وہ قومیں جو راہ، حق اور سچائی کی زندگی سے محروم ہیں انہیں باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو، دوسری قوموں تک میرا پیغام پہنچاؤ، لوگوں کو سچائی کی تعلیم دو، مسیح یسوع کے نام سے انہیں شفا دو، اگر کوئی بدی کی راہ پر بھٹک گیا ہے تو اسے بپتسمہ دے کر ایک نئی زندگی دو، مسیح کے کلام کو زیادہ سے زیادہ تقسیم کرو تاکہ جو لوگ گمراہ ہیں وہ مسیح میں نجات حاصل کر سکیں، بپتسمہ کی صورت میں ایک نئی اور مسیحی زندگی کا آغاز کر سکیں۔

یہ آیت ہمیں ہماری زندگی کے اصل مقصد سے واقف کرواتی ہے اور ہمیں احساس دلواتی ہے کہ ہمارا وجود کیوں ہے اور جس دوران ہم اس زمین پر ہیں ہمارا مشن کیا ہونا چاہیے. ایک مسیحی کی زندگی صرف کھانے، پینے یا سونے کے لئے نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کا اولین فرض یسوع مسیح سے نجات کے سچ کو دنیا کو بتانا ہے تاکہ زمین پر موجود ہر روح یسوع کو قبول کرے اور ابدی زندگی کا حصّہ بن سکے. آپ سب بھی مسیح میں ایک بہ مقصد زندگی گزاریں۔ آمین!