jcm-logo

میں نے مسیح کو کیوں چُنا

آپ سب کو میرا سلام اور جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ کو خوش آمدید۔ لوگ اکثر مجھ سے یہ پوچھتے ہیں کہ میں نے یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر کیوں قبول کیا؟ محمد کو کیوں نہیں؟ بودھا کو کیوں نہیں؟ یا کوئی اور کیوں نہیں؟ تو اِس سوال کا سب سے آسان جواب یہ ہے کہ کوئی بھی مذہب، کوئی بھی پیغمبر اور کوئی بھی خُدا یسوع مسیح کی طرح نجات کا وعدہ نہیں کرتے۔ یسوع مسیح نے کہا ہے کہ راہ، حق اور زندگی وہ ہی ہے۔ صرف یسوع مسیح ہی نجات کی سچی راہ ہے، صرف وہ ہی نجات کا سمندر ہے، یسوع کی طرح کوئی بھی نجات کی یقین دہانی نہیں کروا سکتا۔ آگر آپ محمد کے بارے میں بات کرتے ہیں اور تو قرآن میں 46 باب 9 آیت میں لکھا ہے کہ:

"آپ کہہ دیجئے! کہ میں کوئی بالکل انوکھا پیغمبر تو نہیں نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیِا جائے گا۔ میں تو صرف اُسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور میں تو صرف علیاﻻعلان آگاه کر دینے واﻻ ہوں”۔

تو آپ نے دیکھا کہ محمدؐ کوخود اپنی نجات کے بارے میں یقین نہیں تھا۔ اگرچہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ وہ خُدا کےمحبوب نبی ہیں اور کہ اللہ اُن سے محبت کرتا ہے۔ تو اگر اللہ اُن سے اتنی محبت کرتا تھا، تو اُنہیں اپنی نجات کے بارے میں کیوں نہیں پتا تھا؟ اور اگر اُنہیں اپنی نجات کے بارے میں نہیں پتا تھا تو وہ خود سے آپ کو نجات کیسے دے سکتے ہیں اور اِسی طرح اگر آپ بودھا کے بارے میں یا کسی بھی مذہب کے بانی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو کسی نے بھی نجات کی ضمانت نہیں دی۔ یسوع نے یہ کیا کیونکہ وہ خُدا ہے کیونکہ یسوع کے پاس یہ کہنے کا اختیار ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یسوع مسیح کو چُنا اور میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کریں۔ یسوع آپ کو وہ دینے والے ہیں جس کی آپ کو ضرورت ہے جو نجات ہے۔ آپ ہمیشہ کی زندگی کا حصہ بن جائیں گے، ایک نہ ختم ہونے والی زندگی جو اِس وقتی زندگی کے ختم ہو جانے کے بعد آئے گی۔ تو یسوع کو آپ آج چُنیں اور نجات پائیں۔ آپ کا بہت بہت شکریہ اور خُدا آپ کو برکت دے۔

ڈیوڈ روتھفس