jcm-logo

کیوں کسی اور خدا کی نہیں بلکہ یسوع مسیح کی پیروی کرنی چاہیے؟

اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مسیح ہی کیوں؟ بُودھا کیوں نہیں؟ ہری کرشنا کیوں نہیں؟ محمد احمدی کیوں نہیں؟ اگرچہ محمد احمدی خُدا نہیں تھا، ہم اِس بات کو جانتے ہیں. لیکن میں یہ کہہ رہا ہوں کہ یہاں بہت سے خُدا ہیں، بہت سی طاقتیں ہیں، تو مسیح ہی کیوں؟ یسوع مسیِح میرے لئے کون ہے؟ مسیح کو آپ کے لئے کیا ہونا چاہیے؟ میرے خیال سے یہ بہت مشکل سوال ہے اور یہ بہت بڑا سوال ہے کیونکہ میرے لئے یسوع مسیِح میرے وجود کے لئے سب کچھ ہے، وہ میرا نجات دہندہ ہے، وہ میرا امن ہے، وہ میری اُمید ہے، مشکل کے وقت میں وہی ہے جسے میں جانتا ہوں، جس پر میں بھروسا کر سکتا ہوں اور جو دوسرے ہیں، محمد احمدی، ہری کرشنا اور بُودھا، یہ سب وہ خُدا ہیں جو دوسرے لوگوں کے ذریعے مانے جاتے ہیں۔ اِن سب خُداؤں میں ایک بات عام ہے کہ وہ سب مر چکے ہیں۔

یسوع مسیِح زندہ ہے صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وہ مجھ میں بھی زندہ ہے اور تو پھر بھی یہ پوچھا جاتا ہے کہ مسیح ہی کیوں؟ بلکہ میں کہوں گا کہ مسیح ہی کیوں نہیں؟ تو ایک مردہ انسان کی بجائے کیوں نہ ایک زندہ شخصیت کی خدمت کی جائے۔ میں کسی بُت کو سجدہ اور اُس سے دُعا ہرگز نہیں کروں گا اور نہ ہی کسی کو سجدہ، دُعا یا اُس کے پیٹ پر ہاتھ لگا کر اچھی قسمت حاصل کرونگا، میرے لئے یہ بہت عجیب بات ہے، میرے لئے یہ ایک تصوراتی دُنیا ہے۔ لیکن میں خُدا اور خُداوند یسوع مسیح کی خدمت کروں گا اور وہ اتنے ہی سچے ہیں جتنا کہ یہ سب جو آپ مجھے وہاں سے بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں اور ویسے ہی جیسے میں آج یہاں پر بیٹھا ہوں۔ اِسی لئے میں یسوع مسیِح سے محبت کرتا ہوں۔ وہی ایک اورسچا خُدا ہے، وہ ہی ہے جو مجھے بحال کرے گا، وہی ہے جو مجھے قوت بخشے گا، وہی ہے جو مجھے اُمید دے گا، وہی ہے جو مجھے نجات اور ہمیشہ کی زندگی دے گا۔

تو میرے دوستوں یہاں پر دو راستے ہیں جن پر آپ چل سکتے ہیں، تو کیا آپ جنت میں ہمیشہ کی زندگی چاہتے ہیں یا پھر جہنم میں ہمیشہ کی زندگی چاہتے ہیں، یہ فیصلہ آپ کا ہے۔ خُدا کا کلام کہتا ہے کہ میں نے آج تجھے چُنا ہے، اب تم کس کی خدمت کرو گے، کیا آپ محمد احمدی کی خدمت کریں گے، کیا آپ بُودھا کی خدمت کریں گے، کیا آپ ہری کرشنا کی خدمت کریں گے، یہ بہت مشکل سوال ہے جو پوچھا گیا ہے۔ وہ سب مر چکے ہیں تو تم اُن کی خدمت کیوں کرتے ہو۔ جبکہ تم یسوع کی خدمت کر سکتے ہو، جو خدا کا زندہ بیٹا ہے، وہ آپ کے اور میرے گناہوں کے لئے صلیب پر مر گئے، یہ کتنا اچھا تحفہ ہے جو اُس نے ہمیں دیا ہے۔ میں آج آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں، اگر آپ نے یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ کے طور پر نہیں چُنا ہے تو یہ آج ہی کریں اور مجھے اُمید ہے کہ آپ اپنی ہمیشہ کی زندگی جہنم میں نہیں بلکہ جنت میں گزاریں گے۔

اِس میں کوئی رُکاوٹ نہیں ہے اور بہت سے لوگ اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ آپ کے مرنے کے بعد ایک ایسا وقت آتا ہے کہ جس میں آپ آرام کرتے ہیں یا پھر وہ وقت آتا ہے کہ آپ یا تو جنت میں جاتے ہیں یا جہنم میں۔ اِس لئے وہ یہ صاف صاف کہتا ہے کہ میں نے تجھے نہ کل اور نہ ہی مرنے کے بعد چُننا ہے بلکہ میں نے تجھے آج چُنا ہے، کیا آپ ایسا موقع چاہتے ہیں، لیکن آج نجات کا دن ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ نے یسوع مِسیح کو چُنا ہے، اِس لئے میں اپنی زندگی میں یسوع مسیِح سے بہت محبت کرتا ہوں۔

یہ سب پڑھنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ خُدا آپ کو برکت دے۔

ڈیوڈ مائکل سنتیاگو