jcm-logo

ہمیں نجات دہندہ کی ضرورت کیوں ہے؟

ہمیں نجات دہِندہ کی ضرورت کیوں ہے؟ - نجات کی ضرورت - خدا کی ضرورت

بائبل ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ہم سب نے گناہ کیا اور ہم سب شیطانی عمل کرنے میں شامل ہیں. ہمارے گناہ ہمیں خدا سے الگ کرتے ہیں اور ہمیں ابدی سزا کے عذاب میں ڈالتے ہیں. جب تک ہم خدا کے خلاف گناہ نہیں کرتے صرف خدا ہی ہمیں گناہوں سے معافی دلا سکتا ہے جسکی ہمیں ضرورت ہے. ہم اپنے آپ میں طاقتور ہیں تاکہ گناہوں کے نتائج کو مٹا سکیں. اِسکے نتیجے میں ہمارے گناہ خدا کے عذاب اور فیصلے کے حقدار ہیں. ابدی خدا کے خلاف گناہ کرنے کی کبھی نہ ختم ہونے والی سزا ہے. اس لئے ہمیں ایک نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگ یسوع مسیح کے نجات دہِندہ ہونے کا اقرار نہیں کرتے، کیونکہ اُن کو اسکی ضرورت کا احساس نہیں. لیکن ہر کوئی گنہگار پیدا ہوا اور ہر کسی کو نجات کی ضرورت ہے. مطلب یہ ہے کہ آپکو اور مجھے یسوع مسیح کی نجات دہِندہ کے طور پر ضرورت ہے. صرف یسوع مسیح میں یہ طاقت ہے کہ وہ پوری دنیا کو گناہوں سے نجات دلا سکے. اُنہوں نے سب کو نجات کی پیشکش کی ہے. اب یہ آپ کا اور میرا فیصلہ ہے کہ ہم اُن کی نجات کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

خداوند یسوع مسیح زمین پر آئے اور انہوں نے زمین پر جان دی. یسوع مسیح کی موت ہمارے گناہوں کا عطیہ ہے. یسوع مسیح نے مر کے ہمارے گناہوں کا جرمانہ دیا. خداوند یسوع مسیح نے وہ قیمت دی جو ہمیں اب دینے کی ضرورت نہیں. خداوند یسوع مسیح کی موت پر فتح نے یہ بات ثابت کر دی تھی کہ ہمارے گناہوں کا جرمانہ عطا کرنے کے لیے اُن کی قربانی کافی ہے اور اِسی وجہ سے یسوع مسیح ہی ہمارا نجات دہِندہ ہے. کیا آپ یسوع مسیح کو اپنا نجات دہِندہ قبول کرتے ہیں؟

بہت سے لوگوں کی نظروں میں گرجا گھر جانا، رسم و رواج ادا کرنا اور گناہ نہ کرنا مسیحیت ہے. جبکہ حقیقت میں یہ مسیحیت  نہیں ہے، سچی مسیحیت یسوع کے ساتھ  ذاتی رشتہ ہے. خداوند یسوع مسیح کو اپنا نجات دہِندہ قبول کرنے کا مطلب ہے اپنا ایمان اور یقین اُس پر رکھنا. کوئی بھی کچھ نیکیاں کر کے دوسرے کے ایمان سے نجات حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی کوئی  معاف کیا جاتا ہے. نجات کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ذاتی طور پر خداوند یسوع مسیح کو اپنا نجات دہِندہ قبول کریں، اُن کی موت پر یقین رکھیں اور یہ ایمان رکھیں کہ اُنہوں نے مر کر ہمارے گناہوں کا فدیہ دیا ہے اور اِسی طرح یہ ایمان رکھیں کہ اُنہوں نے موت پر فتح پائی اور ہماری ابدی زندگی کی ضمانت دی. کیا آپ نے کبھی ایسا کیا ہے؟

اگر آپ خداوند یسوع مسیح کو اپنا ذاتی نجات دہندہ قبول کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل الفاظ خداوند سے کہیے. لیکن یاد رکھیے کہ یہ دعا یا اور کوئی دعا آپکو نجات نہیں دے سکتی. صرف خداوند یسوع مسیح کی صلیبی موت اور خداوند پر ایمان رکھنا آپکو گناہوں سے بچا سکتا ہے. ایمان کا اظہار، شکر اور نجات حاصل کرنے کا صرف یہی راستہ ہے۔

"اے خداوند میں جانتا ہوں کہ میں نے آپ کے سامنے گناہ کِیا اور سزا کا حقدار ہوں، میں ایمان رکھتا ہوں کہ اگر میں خداوند یسوع مسیح پر ایمان رکھوں گا تو مجھے معافی مل سکتی ہے تا کہ میں نجات حاصل کرنے کے لیے آپ سے معافی کی پیشکش قبول کر سکوں. میں خداوند یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کرتا ہوں. میں اِن تمام برکات اور بخشش کے لیے آپکا شکرادا کرتا ہوں "۔ آمین!