jcm-logo

کیوں مسلمانوں کو یسوع مسیح کی ضرورت ہے؟

شاید آپ یہ سوال پوچھیں کہ مسلمانوں کے لئے یسوع مسیح کیوں ضروری ہیں؟ جیسے دوسرے لوگوں کو یسوع مسیح کی ضرورت ہے ویسے ہی مسلمانوں کو بھی یسوع مسیح کی ضرورت ہے۔ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ کلام کہتا ہے کہ مسیح سب لوگوں کے لئے آئے ہیں۔ یہ بہت خوبصورت چیز ہے کہ وہ آپ اور میرے جیسے لوگوں کے لئے آئے، یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ آپ کس نسل یا رنگ سے ہیں یا آپ پتلے، لمبے، چھوٹے، موٹے یا کمزور ہیں، خُدا سب کے لئے آیا اور وہ لوگوں کے لئے صلیب پر مر گئے اور اگر آپ مسلم بھی یہ سُن رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ وہ آپ کے لئے بھی مرے تھے۔ لیکن صرف مرے ہی نہیں تھے وہ جی اُٹھے تھے اور یہی سب سے خوبصورت بات ہے کہ وہ آپ کے لئے اور میرے لئے آئے تاکہ آپ کو اور مجھے زندگی ملے۔ بائبل میں لکھا ہے کہ:
رومیوں 3 باب 23 آیت: ” اِس لئے کے سب نے گنُاہ کیِا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں ”۔

ہم معافی کے لائق نہیں ہیں، ہم گنہگار ہیں یعنی آپ اور میں، آپ کے ماں، باپ اور بھائی سب نے گناہ کیے ہیں، ہم میں سے کوئی بھی قبول نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم سب نے گناہ کیے ہیں اور کیونکہ ہم سب گنہگار ہیں اِس لئے ہم سب ایک ہی پٹری پر ہیں۔ مسیح آپ کے لئے اور میرے لئے آئے تاکہ ہم مسیح کے ساتھ ہمیشہ کی زندگی پا سکیں اور یہ بھی جان لیں کہ نجات مفت ملتی ہے اِس میں کوئی قیمت یا کوئی پیسہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی آپ کو اِس کے لئے کوئی کام کرنا پڑھتا ہے۔ وہ آپ کے لئے اور میرے لئے آئے ہیں، نجات مفت ملتی ہے اور یہ بات آپ کو جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ڈرنے کی ضرورت ہے، آپ کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت بھی نہیں ہے کہ آپ کو خود کو پیش کرنا پڑھے گا اور اپنی زندگی کو مسیح کے حوالے کر دیں۔ وہ آپ پر اپنی نظر رکھیں گے، وہ آپ کا دھیان رکھیں گے چاہے آپ کسی بھی نسل سے ہوں یا کسی بھی مذہب سے ہوں۔

ایک بار آپ اپنے راستوں کو مسیح کے حوالے کر دیں، وہ آپ کے لئے اور میرے لئے آئے، تو کیا یہ برکت کی اُمید ہے؟ برکت کی اُمید سے یہ مراد ہے کہ ہمارے پاس ہمیشہ کی زندگی ہے، وہ ہماری نجات ہے اور یہ مسیح میں ہے کہ اُس نے ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر کیا کیِا اور اِس لئے صرف مسلمانوں کو ہی نہیں مسیح کی ضرورت ہے بلکہ وہ سب جو یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں وہ نجات پائیں گے اور اُس میں آپ بھی ہیں۔ آپ کو صرف خُداوند یسوع مسیح پر ایمان رکھنے کی ضرورت ہے، اپنے گناہوں سے توبہ کریں، جیسے میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی ہے اور مجھے اُمید ہے کہ آپ بھی کریں گے اور ہم ایک دوسرے کو ہمیشہ کی زندگی میں دیکھیں گے، کیا یہ بہت اچھی بات نہیں ہے، مجھے اُمید ہے کہ آپ بھی وہاں ہونگے اور میں آپ کو دیکھوں گا اور آپ مجھے دیکھ کر یہ کہیں گے کہ میں نے آپ کو یوٹیوب پر دیکھا تھا، جہاں پر آپ ایک ویڈیو پر تھے اور کیونکہ جو آپ نے کیا اُس کے ذریعے میں نے اپنا دل مسیح کو دیا، آپ کی نجات کے بارے میں سوچنا کتنی برکت والی بات ہے، آپ کی اُمید اور ایمان مسیح میں ہے۔ جیسے ہی آپ اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں تو یہ جانتے رہیں کہ خُدا آپ کو برکت دے گا۔

خُدا آپ کو برکت دے۔ ہم اگلی بار پھر ملیں گے۔

ڈیوڈ مائکل سنتیاگو