jcm-logo

یسوع مسیح کن کے لئے آئے؟

میرے سب دوستوں کو میرا سلام اور جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ سب کو خوش آمدید۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ سب اِس سے اور ہمارے مختلف پیغاموں سے لطف اُٹھا رہے ہوں گے اور میری دُعا ہے کہ خُدا آپ کی اپنی زندگی کے اِن مرحلوں میں مدد کرے۔ آج میں آپ سے اِس بارے میں بات کرنا چاہوں گا کہ یسوع مسیح کون ہیں؟ کیاں یَسوع مسیح تندرست لوگوں کے لئے آئے تھے؟ کیا یَسوع مسیح مسیحیوں کے لئے آئے تھے؟ کیا یَسوع مسیح اُن لوگوں کے لئے آئے تھے جو اپنے آپ کو دوسرے مذہبوں کے ذریعے پہچانتے ہیں؟ میں اِس بارے میں کہوں گا نہیں، یَسوع مسیح سب کے لئے آئے تھے۔ بائبل میں رومیوں کی انجیل میں یہ لکھا ہے کہ: ” جو کوئی خُداوند کو یاد کرے گا وہ نجات پائے گا ۔

اگر آپ یسوع مسیح کے ماننے والے نہیں ہیں تو میں یہ کہو ں گا کہ آپ اُس چیز کو نہیں مانتے جو آسمان میں ہمیشہ کی زندگی ہے۔ اگر آپ یسوع مسیح کو نہیں مانتے تو اِس کا یہ مطلب ہے کہ آپ ہمیشہ کی آسمانی زندگی میں داخل نہیں ہونگیں۔ تو یسوع مسیح کن کے لئے آئے؟ یسوع مسیح سب کے لئے آئے۔ دوسرے الفاظ میں کوئی ایسا گیت نہیں ہے کہ جس میں یہ لکھا ہو کہ میں خُداوند پر ایمان نہیں لاتا۔ میرا کسی مذہب یا قبیلے سے تعلق نہیں ہے، میں مسیح سے تعلق رکھتا ہوں، میں وہی ہوں اور جس کو مسیحی بلاتے ہیں۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ اگر آپ مسیح کے پیروکار نہیں ہیں تو یہ جان لیں کہ وہ آپ کے لئے اور میرے لئے آئے اور مرے اور جی اُٹھے۔ آپ یسوع مسیح کے علاوہ کسی اور چیز کو مانتے ہیں، آپ غلط نظریات، جھوٹے خُدا اور جادو کی پیروکاری کر رہے ہیں، ایک ایسی چیز جو سہی نہیں ہے اور رومیوں میں کہا گیا ہے کہ ” وہ اِس لئے آیا کہ آپ کو اور مجھے زندگی ملے اور کہ آپ یسوع مسیح کے ذریعے اچھی زندگی پائیں”۔

لوقا 19 باب 10 آیت: ” کیونکہ اِبن آدم کھوئے ہوُؤں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے۔ دوسرے الفاظوں میں اگر آپ یَسوع مسیح کو نہیں مانتے تو یہ میرا ایمان ہے کہ آپ کھوئے ہوئے ہیں کیونکہ سچے خُدا کے سوا کوئی دوسرا خُدا نہیں ہے جو یَسوع مسیح ہے۔ اگر آپ بُدھا، ہندو یا کسی دوسرے مذہب کی خدمت کر رہے ہیں تو یہ جان لیں کہ وہ سچے خُدا نہیں ہیں، کیونکہ صرف ایک ہی سچا خُدا ہے اور وہ یَسوع مسیح ہے اور وہ میرے اور آپ کے لئے آئے ہیں، اِس بات سے فرق نہیں پڑھتا کہ آپ کا پسِ منظر کیا ہے، یہ بھی فرق نہیں پڑھتا کہ آپ غریب ہیں یا امیر ہیں، وہ آپ کے لئے اور میرے لئے آئے اور یہ وہ برکت کی اُمید ہے جس کے ذریعے ہم ہمیشہ کی بادشاہت میں داخل ہونگیں۔

یسوع مسیح صرف آپ کے لئے اور صرف مسیحیوں کے لئے اور اچھے لوگوں کے لئے ہی نہیں آئے بلکہ بائبل کہتی ہے کہ تم میں سے کوئی بھی اچھا نہیں ہے، تم سب گنہگار ہو اور وہ ہم سب کے لئے آئیں ہیں۔ ہم سب گنہگار ہیں جنہیں خُداوند کے فضل سے نجات ملی ہے۔ کیا کبھی آپ نے یسوع مسیح کو اپنی زندگی میں آنے کے لئے کہا ہے؟ کیا میں آپ کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہوں کہ آپ یہ ابھی کریں؟ صرف ایک لمحہ لیں اور یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ مانیں، اُنہیں مانتے ہوئے یہ کہیں کہ اے باپ خُدا، یَسوع مسیح میں اپنے آپ کو تیرے حوالے کرتا ہوں، مجھے میرے گناہوں کے لئے اور میرے غلط راستوں کے لئے معاف کرنا اور میری زندگی میں آ۔ اگر آپ نے یہ سب ابھی کر لیا ہے تو آپ یسوع مسیح کے پیروکار ہیں۔ یسوع مسیح آپ کے لئے اور میرے لئے اور سب کے لئے آئے۔ خُدا آپ کو بر کت دے اور میں آپ کے لئے دُعا کرتا ہوں کہ وہ سارا دن آپ کے ساتھ ہو اور آپ کے دل میں اور آپ کی روح میں رہے اور یہ کہ جب آپ رات کو اپنے بستر میں آرام کریں تو یسوع مسیح کو یاد کریں۔ یاد رکھیں کہ وہ سب کے لئے آئیں ہیں۔

خُداوند آپ کو برکت دے اور ہم اگلی بار دوبارہ ملیں گے۔

ڈیوڈ مائکل سنتیاگو