jcm-logo

کیا ہوگا اگر ہم یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول نہ کریں؟

میں آپ کو ایک اور بات بتانا چاہتا ہوں کہ یسوع کی قبولیت کے بغیر ہم کسی کام کے نہیں ہیں کیونکہ جو کچھ بھی کلامِ مُقَدَّس ہمیں کہتا ہے وہ سب ہماری حمایت انسان کے حق میں ہے۔ اگر آج ہم اُس کو قبول کر لیتے ہیں کیونکہ کل کوئی موقع نہیں ہوگا، آج آپ کا مالِک میرا مالِک آپ کو بُلا رہا ہے اور اپنے خادموں کے وسیلہ سے مِنَّت بھی کرتا ہے اور فائدہ آپ کا ہے لیکن اگر آپ یسوع کا اِنکار کرتے ہیں تو آپ خالِق کا اِنکار کرتے ہیں، تو پھر جِس شیطان کو ہم نے یسوع کو چھوڑ کر مان لیا ہے وہ تو ساری ابدیت آگ میں جَلے گا۔ تو جو اُس کا اِنکار کرے گا اُس کے لیے بھی وہی جگہ ہے۔ یسوع کے پاس اَبدی آرام، اَبدی خوشی، حمد و ثنا اور اَبدی زندگی ہے، آپ کبھی اِس کا مزہ نہیں لے سکیں گے۔ یسوع کی بادشاہی میں آنے کے لیے یسوع کا اِقرار کریں اور اُس کو اپنا مالِک اور خالق مانیں اور وہی نِجَات دے سکتا ہے کیونکہ اُن کی پیدائش سے پہلے مریم کو یہ پیغام مِلا تھا کہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نِجَات دے گا، سو اُس کی نِجَات کو آج قبول کرنا ہے۔

یسوع مسیح نے خود کہہ دیا ہے، جو اُس کا یہاں پر اِنکار کر رہے ہیں، آخری فیصلے میں، آخری عدالت میں جب یسوع کے سامنے ہم کھڑے ہوں گے تو یسوع یہ حکم دے گا کہ اِس کے ہاتھ پیر باندھ کر اُس جگہ پر ڈال دو جہاں رونا اور دانتوں کا پِسنا ہے۔ اُس کے بعد کوئی تبدیلی نہیں اور اُس شیطان کے ساتھ جِس کے لیے وہ جَہَنُم بنی ہے اُس میں ڈال دیے جائیں گے۔ ابھی تک فَضَل کا دروازہ، یسوع کی باہیں، یسوع کا دِل اور یسوع اپنے فَرِشتوں کے ساتھ ہم سب کا اِنتظار کر رہے ہیں اور اُس کے بغیر کوئی دوسرا ہل نہیں کیونکہ آدمیوں کے وسیلہ سے نجات نہیں، یسوع کے وسیلہ سے نِجَات ہے۔ صرف آدمیوں کو یہ اِنعام بَخشا گیا ہے۔

تو اگر آپ آدمی نہیں تو اُس کا نام نہ لیں اور اگر آپ آدمی ہیں تو آدمیوں کو یہ پیشکش کی گئی ہے کہ آپ اُس کا اِقرار کریں اور اُس ہمیشہ کی آگ جو جَہَنُم ہے، اُس سے بچ جائیں۔ سو میں یسوع مسیح کے وسیلہ سے یہ آپ کو اِنتباہ کرتا ہوں کہ ابھی وقت ہے کیونکہ اُس وقت کا پچھتاوا ہمیں واپس یسوع کے پاس نہیں لا سکے گا۔ پھر وہ تکلیفات، جس میں آگ شیطان کو جلاۓ گی وہ آپ کو بھی جلاۓ گی۔ ابھی توبہ کا وقت ہے ابھی پچھتانے کا وقت ہے اور یہی کہا گیا ہے کلام میں کہ "آج نجات کا دِن ہے اور آج ہی قبولیت کا وقت ہے”۔ آپ یسوع کو قبول کر کے اُس ہمیشہ کی زندگی اور اَبدی بادشاہی کے شہری بن جائیں۔ خداوند یسوع مسیح آپ کو دعوت دے رہے ہیں۔ اِس لئے یسوع کا اِقرار کریں۔

رفیق مسیح