jcm-logo

پاکستان میں مسیحی ہونے کا کیا مطلب ہے؟

پاکستان جیسے مُلک میں ایک مسیحی اور بھی خاص ہو جاتا ہے کیونکہ جَب آپ پر زیادہ تنقید کی جاتی ہے یا آپ مسیحی ہونے کے سبب سے کسی ایسے خطرے کا شکار ہوتے ہیں تو آپ بہت جلدی اپنے مسیحی مقصد کو دریافت کر لیتے ہیں، جان جاتے ہیں، اُس مقصد تک پہنچ جاتے ہیں کہ میں کیوں مسیحی ہوں۔ پاکستان جیسے مُلک میں ایک مسیحی ہونا ایک بہت بڑی بات ہے کیونکہ اُنہیں یسوع کی ضرورت ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میرے لیے وہ ترَقی کا سبب بنتے ہیں جَب مُجھ پر تنقید ہوتی ہے اور جب مجھے حقارت اور نفرت کی نظر سے دیکھتے ہیں تو میں اور زیادہ یسوع کو اپنا صاحبان سمجھ کر اُس میں پناہ لے لیتا ہوں۔ کیونکہ یسوع مسیح ہی ہماری پناہ ہے اور وہ ہی ہمیں ان ظالم لوگوں سے بچائے گا۔ آپ سب مسیحی بھی یسوع مسیح پر ایمان رکھیں اور اپنے آپ کو مسیح یسوع کے حوالے کر دیجیے اور پھر دیکھیں کہ وہ آپ سب کی کس طرح حفاظت کرتا ہے۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کریں۔ آمین!

رفیق مسیح