jcm-logo

قسمیں نہ کھاؤ

مسیح میں آپ سب کو خوش آمدید!

پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

متّی 5 باب 33 آیت: ” پھر تم سُن چکے ہو کہ اگلوں سے کہا گیا تھا کہ جھوٹی قسم نہ کھانا بلکہ اپنی قسمیں خدا کے لئے پوری کرنا لیکن میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ بلکل قسم نہ کھانا، نہ تو آسمان کی کیونکہ وہ خدا کا تخت ہے اور نہ زمین کی کیونکہ وہ اُس کے پاؤں کی چوکی ہے”۔

پاک کلام کے پڑھے جانے اور سننے پر خداوند کی خاص برکت ہو۔ پیارے مسیحی بہن بھائیوں آج کا کلام قسم نہ کھانے کے بارے میں ہے۔ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں بہت سی قسمیں کھاتے ہیں۔ یہ ہماری عادت بن گئی ہے کہ ہم بات کرتے کرتے کہتے ہیں کہ ” ہمیں خدا کی قسم ” ” ہمیں اپنی ماں کی قسم ” ” ہمیں اپنے باپ کی قسم ” ہم کسی کو اپنا یقین دلوانے کے لئے قسمیں کھانے لگ جاتے ہیں۔ لیکن مسیحی ہونے کے ناطے ہمیں بلکل بھی قسمیں نہیں کھانی چاہیے۔ کلام ہمیں قسم کھانے سے منع کرتا ہے تو ہمیں بلکل بھی قسم نہیں کھانی چاہیے۔ اگر آپ ایک سچے مسیحی ہیں تو اپنے اندر سے اِس عادت کو ختم کر دیں۔ کیونکہ پاک کلام ہمیں قسم کھانے سے منع کرتا ہے۔ آمین!

زارا قندیل