خوش آمدیددعازبورویڈیوز

زبور 6 – مصیبت میں مدد کے لئے فریاد

زبور 6: ” اَے خُداوند! تُو مجھے اپنے قہر میں نہ جھڑک اور اپنے غیظ و غضب میں مجھے تنبیہ نہ دے۔ اَے خُداوند! مجھ پر رحم کر کیونکہ میں پژ مُردہ ہو گیا ہوں۔ اَے خُداوند مجھے شفا دے کیونکہ میری ہڈیوں میں بے قراری ہے۔ میری جان بھی نہایت بے قرار ہے اور تُو اے خُداوند! کب تک؟ لَوٹ اے خُداوند! میری جان کو چھُڑا۔ اپنی شفقت کی خاطر مجھے بچا لے۔ کیونکہ موت کے بعد تیری یاد نہیں ہوتی قبر میں کون تیری شکرگزاری کریگا؟ میں کراہتے کراہتے تھک گیا۔ میں اپنا پلنگ آنسوؤوں سے بھگوتا ہوں۔ ہر رات میرا بستر تیرتا ہے۔

میری آنکھ غم کے مارے بیٹھی جاتی ہے اور میرے سب مخالفوں کے سبب سے دُھندلانے لگی۔ اے سب بدکردارو! میرے پاس سے دُور ہو کیونکہ خُداوند نے میرے رونے کی آواز سُن لی ہے۔ خُداوند نے میری مِنت سُن لی۔ خُداوند میری دُعا قبول کریگا۔ میرے سب دُشمن شرمندہ اور نہایت بے قرار ہونگے۔ وہ لَوٹ جائینگے۔ وہ وفعتہً شرمندہ ہونگے”۔ آمین!

 


Previous post

زبور 5 - محافظت کے لئے دُعا

Next post

زبور 7 - عدل و انصاف کے لئے دُعا

No Comment

Leave a reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.