خوش آمدیددعازبور

زبور 4 – مدد کے لئے شام کی دُعا

زبور 4: ” جب میں پُکاروں تو مجھے جواب دے۔ اَے میری صداقت کے خُدا! تنگی میں تُو نے مجھے کُشادگی بخشی۔ مجھ پر رحم کر اور میری دُعا سُن لے۔ اَے بنی آدم! کب تک میری عزت کے بدلے رُسوائی ہو گی؟ تُم کب تک بطالت سے محبت رکھو گے اور جُھوٹ کے درپے رہو گے؟ جان رکھو کہ خُداوند نے دیندار کو اپنے لئے الگ کر رکھا ہے۔ جب میں خُداوند کو پُکارونگا تو وہ سُن لیگا۔ تھرتھراؤ اور گُناہ نہ کرو۔

اپنے اپنے بستر پر دِل میں سوچو اور خاموش رہو۔ صداقت کی قربانیاں گذرانو اور خُداوند پر تُوکل کرو۔ بہت سے کہتے ہیں کون ہم کو کچھ بھلائی دِکھائیگا؟ اَے خُداوند تُو اپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گر فرما۔ تُو نے میرے دِل کو اُس سے زیادہ خُوشی بخشی ہے جو اُن کو غلّا اور مَے کی فراوانی سے ہوتی تھی۔ میں سلامتی سے لیٹ جاؤنگا اور سو رہونگا کیونکہ اَے خُداوند! فقط تُو ہی مجھے مطمئن رکھتا ہے”۔ آمین!


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

زبور 3 - مدد کے لئے صبح کی دُعا

Next post

زبور 5 - محافظت کے لئے دُعا

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.