خوش آمدیددعازبورویڈیوز

زبور 24 – عظیم بادشاہ

زبور 24: ” زمین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔ جہاں اور اُس کے باشندے بھی۔ کیونکہ اُس نے سمُندروں پر اُس کی بُنیاد رکھی اور سَیلابوں پر اُسے قائم کیا۔ خُداوند کے پہاڑ پر کون چڑھیگا اور اُس کے مقدس مقام پر کون کھڑا ہوگا؟ وہی جس کے ہاتھ صاف ہیں اور جسکا دِل پاک ہے۔ جس نے بطالت پر دِل نہیں لگایا اور مکر سے قسم نہیں کھائی۔ وہ خداوند کی طرف سے برکت پائے گا۔ ہاں اپنے نجات دینے والے خُدا کی طرف سے صداقت۔ یہی اُس کے طالبوں کی پُشت ہے۔ یہی تیرے دیدار کے خواہاں ہیں۔ یعنی یعقوب۔ اَے پھاٹکو! اپنے سر بلند کرو۔

اَے ابدی دروازو! اُونچے ہو جاؤ اور جلال کا بادشاہ داخل ہوگا۔ یہ جلال کا بادشادہ کون ہے؟ خُداوند جو قوی اور قادر ہے۔ خُداوند جو جنگ میں زورآور ہے۔ اَے پھاٹکو! اپنے سربلند کرو۔ اَے ابدی دروازو! اُن کو بلند کرو اور جلال کا بادشاہ داخل ہوگا۔ یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ لشکروں کا خُداوند۔ وہی جلال کا بادشاہ ہے”۔ آمین!

 


Previous post

زبور 22 - جان کنی میں پکار اور ستائش کا گیت

Next post

زبور 25 - رہنمائی اور محافظت کی دُعا

No Comment

Leave a reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.