jcm-logo

راکھ کے بُدھ سے کیا مرُاد ہے؟

راکھ کے بُدھ سے کیا مرُاد ہے؟ - مسیحیت میں سب سے خاص دِن - چالیس روزوں کا پہلا دن

راکھ کا بُدھ سب سے خاص دِن ہے اور یہ سالانہ کیلنڈر پر بھی آتا ہے۔ راکھ کا بُدھ چالیس روزوں کا پہلا دِن ہوتا ہے، جس میں روزے رکھے جاتے ہیں اور خُدا سے دُعا کی جاتی ہے۔ راکھ کا بُدھ اِیسٹر اِتوار کے آنے سے 46 دِن پہلے آتا ہے اور بنیادی طور پر کیتھولک کلیسیا کی طرف سے اِس کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ بہت سے دوسرے مسیحی بھی اِس کا مشاہدہ کر لیتے ہیں۔

دوسری صدی کے گرجاگھروں کی تحریروں سے راکھ کے پہننے کا حوالہ کفارے کی علامت سے دیا جاتا ہے۔ راکھ کا بُدھ یہودیوں کی قدیم روایت کفارہ اور روزے کی روایت سے آیا ہے۔ جس میں سر پر راکھ پہننے کی مشق بھی شامل ہے۔ راکھ اِس علامت کو ظاہر کرتی ہے کہ خُدا نے ہمیں مٹی سے بنایا ہے۔

کیتھولک گرجاگھروں میں پادری لوگوں کے سر پر راکھ لگاتے ہیں اور وہ یہ کہتے ہیں کہ: "یاد رکھو کہ تم ایک مٹی ہو اور تم مٹی میں ہی واپس جاؤ گے”۔ متبادل طور پر، پادری شاید یہ الفاظ بولیں: ” توبہ کرو اور انجیل پر ایمان رکھو”۔ راکھ غم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اِس معاملے میں غم یہ ہے کہ ہم نے گناہ کیا اور خُدا سے دور ہو گئے۔

مسیح کی وفات کی وجہ سے، جب ہم توبہ کرتے ہیں اور اُس کے پاس آتے ہیں، تو خدا ہمارے گناہ معاف کر دیتا ہے اور وہ ہمیں تمام بُرے کاموں سے بچاتا ہے۔