jcm-logo

خدا کے احکام

پیدایش 1 باب 1 آیت: ” خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پَیدا کیا”۔

مسیحی عام طور پر خدا کے ساتھ اپنے رشتے کی فکر کرتے ہیں۔ یہ ظاہری بات ہے کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت اتوار کی عبادات، پاک کلام پڑھنے، دُعا کرنے یا دوسرے مسیحیوں کے ساتھ تعلق بنانے میں گزارتے ہیں۔ یہ سب بہت اچھی بات ہے۔ ہم اپنے اور خدا کے درمیان رشتے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ ہم اپنے اور دوسرے لوگوں کے درمیان رشتے کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ بائبل کے لحاظ سے مسیحیت اسی طرح ظاہر ہوتی ہے۔

البتہ، اِن سب میں جو چیز میں نے سب سے دلچسپ پائی وہ یہ حقیقت ہے کہ جب خدا نے آدم کو پہلی بار تخلیق کیا، جب دُنیا میں گناہ بھی نہیں تھا۔ خدا نے آدم کو حکم دیا کہ وہ زمین، اُس پر رہنے والے جانور، باغات اور تمام جگہ کا خیال رکھے۔

وہ ایک ذمہ داری تھی اور وہ سب آدم کی طرف سے نہیں تھا۔ یہ کسی قسم کا سیاسی عمل نہیں تھا۔ یہ حکم خدا کی طرف سے آیا اور نہ بدلہ۔

مسیحی ہوتے ہوئے اگر آپ اپنے آپ کو مسیح یسوع کے پیروکار کہتے ہیں تو یہ بہت اہم ہے کہ آپ کے اور خدا کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے۔ اِسی طرح یہ بھی اہم ہے کہ آپ کے اور دوسرے مسیحیوں کے درمیان رشتہ مضبوط ہے۔

البتہ، یہ بھی اہم ہے کہ دوسری مخلوقات کے ساتھ بھی آپ کا ایک اچھا رشتہ ہے۔ مسیحی ہوتے ہوئے یہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم زمین اور اِس کی فصلوں کا بھی خیال رکھیں۔ کہ جو خدا نے ہمیں عطا کیا ہے۔

یہ عملی طور پر ہر چیز کو دوبارہ سہی کرنے کے عمل میں دکھائی دیتا ہے اور جس میں ہم اپنے گرد و نما کی جگہوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔

خدا کے ساتھ رشتہ دوسرے لوگوں سے تعلق اور تمام چیزوں سے اہم ہے۔ اِس میں یہ بھی شامل ہوتا ہے کہ ہم کیسے دوسرے جانوروں، پودوں اور قدرت کا خیال رکھتے ہیں۔

میرا آپ کے لئے یہ سوال ہے کہ اگر آپ یسوع مسیح کے پیروکار ہیں اور آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو آپ خدا کی مخلوقات کا کیسے خیال رکھ رہے ہیں؟ یہ بائبل میں حکم ہے جو آپ کی طرف بھیجا گیا۔ اِس لئے میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ بھی اِس پر عمل کریں۔ آمین!