jcm-logo

کلام مقدس – حقیقی زندگی کا ذریعہ

یسوع مسیح کے پاک نام میں برکت ہو!

یسوع مسیح ناصری آپ کے ساتھ ہے، وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔ یسوع آپ کی زندَگی میں کام کرنا چاہتا ہے مگر یسوع کس طرح آپ کی زندَگی میں کام کرنا چاہتا ہے؟ یسوع آپ کی زندَگی میں برکت دینا چاہتا ہے کیونکہ کلام میں لکھا ہے:

زبور 107 آیت 20: "وہ اپنا کلام نازل فرما کر اُن کو شفا دیتا ہے اور اُن کو اُن کی ہلاکت سے رہائی بخشتا ہے”۔

آپ اور میں شاید ہلاکت کی طرف جا رہے ہوں۔ شاید میری اور آپ کی زندَگی میں تکلیف ہو، مگر خدا کا کلام نازل فرماتا ہے اور خدا کا کلام کوئی اور نہیں وہ یسوع مسیح ناصری ہے کیونکہ یوحنا کی انجیل میں لکھا ہے کہ ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔ دنیا کے اندر ہر چیز سے افضل ایک چیز ہے اور وہ خدا کا زندہ کلام ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کے آپ دُکھ میں ہیں تو آپ کو خدا کے کلام کی طرف جانے کی ضرورت ہے، اگر آپ سمجھتے ہے کہ آپ کو تکلیف ہے تو آپ کو خدا کے کلام کی طرف جانے کی ضرورت ہے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی زندگی کے اندر کوئی کمی ہے تو آپ کو خدا کے کلام میں سے اُس کمی کو پورا کرنا ہے کیونکہ زبور میں لکھا ہے:

"وہ اپنا کلام نازل فرما کے اُن کو شفا بخشتا ہے”۔

اگر آپ کی زندگی میں بیماری ہے تو خدا کا کلام آج آپ کے پاس ہے۔ اگر آپ کی زندگی میں دُکھ ہے تو خدا کا کلام آپ کے پاس ہے، اگر آپ کی زندَگی میں تکلیف ہے تو خدا کا کلام آپ کے پاس ہے، اگر آپ کے گھرانے میں لڑائی جھگڑا فساد ہے۔ تو خدا کا کلام آپ کے پاس ہے کیونکہ ابلیس کچھ نہیں چاہتا صرف آپ کے گھر میں جگہ چاہتا ہے اور آپ اُس جگہ کو صرف ایک چیز سے ختم کر سکتے ہیں خدا کے کلام کے وسیلے سے۔ ابلیس جو چاہتا ہے وہ آپ کے گھرانے کو توڑنا چاہتا ہے، وہ آپ کے خاندان کو توڑنا چاہتا ہے، وہ آپ کے بچوں کو برباد کرنا چاہتا ہے، وہ آپ کے بچوں کو لعنت میں لے کر جانا چاہتا ہے مگر زبور میں خدا کہنا چاہتا ہے کہ وہ اپنا کلام نازل فرما کر اُن کو شفاء بخشتا ہے۔

جب گناہ اِس حد تک ہو گیا کہ اب نبیوں کے بس کی بات نہ رہی تو خدا جو خود کلام تھا وہ کلام زمین پر مجسم ہوا اور ہمارے بیچ رہا اور ہم نے اُس کا ایسا جلال دیکھا جیسے خدا کے ایکلوتے کا۔ وہ کلام میرے اور آپ کے لئے اِس دنیا میں آیا تاکہ میرے اور آپ کے پاس شفاء ہو، تاکہ میرے اور آپ کے پاس ابدی زندگی ہو کیونکہ وہ اِس لئے آیا کہ ہم زندگی پائیں بلکہ کثرت کی پائیں۔ وہ اِس لئے نہیں آیا کہ میری اور آپ کی زندگی میں دُکھ رہے، وہ اِس لیے نہیں آیا کہ میری اور آپ کی زندگی میں لعنت رہے یاں میرے اور آپ کے گھرانے میں جھگڑے رہیں، فسادہ رہیں، لڑایاں رہیں یا میرے اور آپ کے بچے لعنت کی طرف جائیں یا غلامی کی طرف جائیں بلکہ وہ اِس لئے آیا کہ ہم زندگی پائیں اور کثرت کی پائیں۔

کیونکہ وہ اپنا کلام نازل فرما چکا ہے اب مجھے اور آپ کو اُس کلام کو لینا ہے اور وہ کلام کوئی اور نہیں میرا اور آپ کا زندہ خدا ہے۔ اِس لئے اُس نے کہا! راہ، حق، اور زندگی میں ہوں۔ یسوع ہی راہ ہے، یسوع ہی حق ہے اور یسوع ہی زندگی ہے۔ جو یسوع کی طرف چلتا ہے، جو اُس کلام کی طرف چلتا ہے اُس کی زندگی میں شفاء رہتی ہے، اُس کی زندگی میں سے شفاء نکلتی ہے اور وہ شفاء لوگوں کو شفاء دیتی ہے۔ پطرس کے اندر کمیاں تھی، ہم سب کے اندر کمیاں ہو سکتی ہیں مگر جب وہ کلام اُس کے اندر آیا تو وہ پطرس اِس دُنیا کو ہلانے والا ہو گیا۔ جب وہ ساول جو بعد میں پُلوس بنا۔ جب وہ کلام اُس کے اندر آیا تو وہ نئے عہد نامے کی تیراں کتابیں لکھنے والا خدا کا رسول ٹھہرا۔

آج میں آپ کو ایک بہت خوبصورت اور بہت بڑی ایک سچائی کی اور بڑی خوبصورت بات سکھانا چاہتا ہوں کہ جو رسولوں کے عمال کی کتاب ہے اُس کے اندر آمین کا لفظ نہیں ہے کیونکہ رسولوں کے عمال کی کتاب آج بھی بند نہیں ہے اُس کے اندر چند رسولوں کے عمال لکھے ہوئے ہیں۔ آج میں اور آپ اِس دنیا میں کیا کر رہے ہیں اِس بارے میں ہمارے عمال لکھے جا رہے ہیں۔ کیا میں اور آپ اُس کو لے کر دنیا تک پہنچا رہے ہیں یا میں اور آپ خود ہی اُس کلام سے دور ہیں۔

اگر میں اور آپ اُس کلام سے دور ہیں تو میرے اور آپ کے گھرانے کے اندر شفاء نہیں ہے، اگر شفاء نہیں ہے تو زندگی نہیں ہے، اگر زندگی نہیں ہے تو موت میرے اور آپ کے پاس ہے مگر اگر شفاء ہے تو ہم کثرت کی زندگی کے مالک ہیں اور ابدی زندگی کے مالک ہیں اِس لئے مہربانی فرما کر خدا کے کلام کو پڑھا کریں، خدا کے کلام کو ہر چیز سے پہلا درجہ دیں تو خدا آپ کی زندگی میں معجزے کرے گا اور آپ کے وسیلے عجائب نشانات اور معجزات کو اِس دنیا میں ظاہر کرے گا۔ خدا آپ سب کو برکت دے، خداوند آپ سب کے ساتھ ہو، خدا کا فضل آپ کے ساتھ ہو۔ آمین!

پاسٹر داؤد پرویز