jcm-logo

بائبل دہ یکی کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

بائبل دہ یکی کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ - گرجاگھر کی خدمت کرنا - کلیسیا کی خدمت

دہ یکی پُرانے عہد نامے کا لفظ ہے۔ دہ یکی اُس وقت کے قانون کا حصہ تھی جس میں اِسرائیل اپنے فصلوں اور مویشیوں میں سے دس فیصد حصہ وہاں کے مندروں میں دیتے تھے۔ جس کے بارے میں بائبل میں بھی ذکر ہے۔

گنتی 18 باب 26 آیت: ” تو لاویوں کو اتنا کہہ دینا کہ جب تم بنی اسرائیل سے اس دہ یکی کو لو جسے میں ان کی طرف سے تمہارا موروثی حق کر دیا ہے تو تم اس دہ یکی کی دہ یکی خداوند کے حضور اٹھانے کی قربانی کے طور پر گزرانا "۔

حقیقت میں، پُرانے عہد نامہ کے قانون میں ایک سے ذیادہ دہ یکی کا حکم دیا گیا ہے، ایک لاویوں کے لئے، ایک مندر اور تہواروں کے استعمال کے لئے اور ایک غریبوں کے لئے، جو کہ 23.3 فیصد حصہ بن جاتا ہے۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہ یکی کو محصول کے طور پر استعمال کر کے لاویوں اور پادریوں کے استعمال کے لئے لیا جاتا ہے۔

یسوع مسیح کی موت کے بعد یہ قانون مکمل کیا گیا اور نئے عہد نامے میں اِس کا حکم اِس طرح دیا گیا ہے کہ مسیحی اِسے ایک سہی طریقے سے ادا کریں۔ نئے عہد نامے میں ایک شخص کی آمدنی کے لحاظ سے سب کچھ طے کیا گیا ہے۔ جس کے بارے میں بائبل میں بھی لکھا ہے۔

1 کُرنتھیوں 16 باب 2 آیت: ” ہفتہ کے پہلے دِن تُم میں سے ہر شخص اپنی آمدنی کے مواقف کُچھ اپنے پاس رکھ چھوڑا کرے تاکہ میرے آنے پر چندے نہ کرنے پڑیں "۔

بہت سے گرجاگھروں میں پرانے عہد نامے کے لحاظ سے 10 فیصد دہ یکی لی جاتی ہے۔

نیا عہد نامہ دہ یکی کی اہمیت اور فائدوں کے بارے میں بتاتا ہے۔ وہ بھی اِس طرح کہ اگر ہم اِس قابل ہیں تو دیں۔ بعض اوقات اِس کا مطلب 10 فیصد سے ذیادہ دینا بھی ہوتا ہے یا اِس سے تھوڑا بھی دے سکتے ہیں۔ یہ سب ایک مسیحی قابلیت اور کلیسیا کی ضرورت پر اِنحصار کرتا ہے۔ ہر مسیحی کو عبادت میں نیت سے شامل ہو کر اِس میں حصہ لینا چاہیے۔ اِس لئے ہمیں دہ یکی پورے دل سے دینی چاہیے اور مسیح کی خدمت کریں۔

2 کُرنتھیوں 9 باب 7 آیت: ” جِس قدر ہر ایک نے اپنے دِل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے۔ نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کُیونکہ خُدا خُوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے "۔