jcm-logo

خُداوند کے طالب کسی نعمت کے محتاج نہ ہونگے

مسیح میں میرے تمام بہنوں اور بھائیوں کو میرا سلام قبول ہو۔ آج ہم خدا کے پاک کلام میں سے پڑھیں گے:

زبور 34 آیت 10: ” شیر ببر کے بچے تو حاجتمند اور بھوکے ہوتے ہیں پر خداوند کے طالب کسی نعمت کے محتاج نہ ہونگے”۔

پاک کلام کے پڑھے اور سُنے جانے پر خدا کی خاص تمجید ہو، آمین۔

میرے پیارے بہنوں اور بھائیوں اِس پاک کلام میں ہمیں واضح طور پر ایک چیز بتا دی گئی ہے کہ ایک شیر جو پورے جنگل کا بادشاہ کہلاتا ہے اُس کے بچے کسی بھی چیز کے محتاج ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہم اگر اپنے خداوند کے طالب رہیں گے اور صرف اُس کو مانیں گے تو ہم کبھی بھی کسی چیز کے محتاج نہ رہیں گے۔ اِس لئے اپنا بھروسا اور ایمان خدا پر رکھیں کیونکہ وہ ہی آپ کا بنانے والا ہے۔ خدا کے سوا کوئی بھی آپ کو اُن نعمتوں سے نہیں نواز سکتا۔ یسوع مسیح پر ایمان رکھیں۔ خدا کے پاک کلام کو پڑھیں اور اُس پر غور کریں اور اُس پر عمل کریں۔ کیونکہ خدا کے سوا کوئی بھی آپ کو مشکلات سے نہیں نکال سکتا ہے۔ اُسی پر اُمید رکھیں اور اُسی کے طالب رہیں۔ آمین!

ریٹا کنول