jcm-logo

مسیحی بننے کا عمل

خدمت میں مسرور - مسیحی بننے کا عمل - مسیحیت کو قبول کرنا - بائبل کی آیات کا پیغام - خدا کی خدمت

مجھے مسیحی ہونے کی کیا ضرورت ہے؟

یسوع مسیح نے یہ کہا ہے کہ مرقس 10 باب 45 آیت: ” کیونکہ ابن آدم بھی اِسلئے نہیں آیا کہ خدمت لے بلکہ اِسلئے کہ خدمت کرے اور اپنی جان بہتیروں کے بدلے فدیہ میں دے”۔

اِس کے بعد یہ سوال اُٹھتا ہے کہ ہمیں مسیح کے خون بہانے کی کیا ضرورت ہے؟ یسوع مسیح نے ہمارے لئے خون بہایا کہ ہمیں گناہوں سے بچائے اور ہمیں اُن بُرائیوں سے بچائے جن کی وجہ سے ہم روحانی طور پر خدا سے دور ہوتے ہیں۔

یسوع مسیح کو ہماری خاطر خون بہانے کی کیا ضرورت ہے؟ کیونکہ ہم سب گناہ میں ہیں اور اِس لئے ہم خدا کی سزا کے لائق ہیں۔ مسیح نے ہماری خاطر خون کیسے بہایا؟ ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر مر کر اور خون بہا کر مسیح نے قربانی دی۔

مسیح کی قربانی سے ہم سب کے گناہ کیسے ختم ہوئے؟ یسوع مسیح زمین پر ہمارے گناہوں کو ختم کرنے کے لئے آئے تاکہ ہمارے گناہ ختم ہو جائیں اور ہم نجات پالیں۔ یسوع مسیح کی موت پوری دُنیا کے گناہوں کو ختم کرنے کے لئے کافی تھی۔ یسوع مسیح کا دوبارہ جی اُٹھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اُنہوں نے گناہ اور موت پر فتاہ پائی ہے۔

میں ایک مسیحی کیسے بن سکتا ہوں؟

کیونکہ خدا کو ہمارے ساتھ بے اِنتہا محبت ہے اِس لئے خدا نے ہمارے لئے مسیحی ہونا آسان بنا دیا ہے۔ آپ کو یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر ماننے کی ضرورت ہے اور یہ کہ اُنہوں نے موت پر فتح پائی ہے۔ ایک مسیحی بننے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو رسم کے طور پر سب کچھ کرنا ہے، مثال کے طور پر چرچ جانا اور دوسری چیزوں میں حصہ لینا۔ مسیحی ہونے کا مطلب ہے کہ آپ یسوع مسیح پر ایمان رکھیں اور یہی ایک شخص کو مسیحی بناتا ہے۔

کیا آپ مسیحی بونے کے لئے تیار ہیں؟

اگر آپ مسیحی بننے اور مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنے کے لئے تیار ہیں تو آپ کو صرف ایمان رکھنے کی ضرورت ہے۔ کیا آپ اِس بات کو مانتے ہیں کہ آپ گنہگار ہیں اور خدا کی سزا کے حقدار ہیں؟ کیا آپ مانتے ہیں کہ یسوع مسیح نے آپ کے گناہ اپنے سِر لئے اور مرے؟ کیا آپ ایمان رکھتے ہیں کہ یسوع مسیح کی موت آپ کے گناہ ختم کرنے کے لئے کافی ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو آپ کو یسوع مسیح کو صرف اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ اُس پر مکمل ایمان رکھیں۔ مسیحی بننے کے لئے صرف یہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔