jcm-logo

خدا کے ذریعے اپنے جذبات پر قابو رکھنا

خدا کے ذریعے اپنے جزبات پر قابو رکھنا - یسوع مسیح کی تعلیم کے مطابق زندگی گزارنا

کیا آپ کو اِس بات کا خوف ہے کہ بُرے خیالات آپ کو گھیرے میں لے لیںگے؟ خدا کے کلام کی طاقت کے ذریعے وہ آپ کو گھیرے میں نہیں لے سکتے۔ خدا نے ہمیں اِس لئے بنایا کہ ہم جذبات کو سمجھ سکیں۔ تاہم ہم اُن کو خدائیا اور غیر خدائیا طریقوں سے سمجھ سکتے ہیں۔

چلیں ہم لفظ ” جذبات ” پر غور کرتے ہیں۔ جذبات آپ کو عمل کی طرف لے کر جاتے ہیں۔ آپ کے جذبات آپ کے خیالات کے ذریعے ظاہر ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے جذبات جھوٹے خیالات پر مبنی ہونگیں (جو خدا کے کلام کے مطابق نہیں ہیں) تو وہ آپ کو خدا کے کلام کے برعکس لے کر جا سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر: میں نے کئی سال پریشانی برداشت کی۔ اُن میں سے ایک یہ تھی کہ کوئی بھی میری فکر نہیں کرتا۔ تاہم میری پریشانی حقیقی تھی، لیکن یہ ایک جھوٹے خیال پر مبنی تھی۔ اگر میں اُن کے بارے میں اپنے آپ سے سوال نہیں کرتا تو وہ مجھے موت تک پہنچا سکتے تھے۔

ایسے بُرے خیال اکثر مسیحیوں کے ذہن میں بھی آتے ہیں جو اُنہیں تباہ و برباد کر سکتے ہیں۔ لیکن یسوع مسیح اِس لئے آئے کہ ہمیں زندگی دے سکیں۔ ہم اُن کے امن میں زندگی گزار سکتے ہیں اگر ہم اُن کی تعلیمات کو اپنے ذہن میں لائیں۔

2 کُرنتھیوں 10 باب 5 آیت: ” چنانچہ ہم تصورات اور ہر ایک اُونچی چیز کو جو خُدا کی پہچان کے برخِلاف سر اُٹھائے ہوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قَید کر کے مسِیح کا فرمابردار بنا دیتے ہیں "۔

کیونکہ یسوع مسیح زندہ کلام ہے۔ آپ کو اپنے خیالات کو اُن کے کلام کے مطابق بدلنا ہے۔ اپنے جذبات کو بدلیں اور پھر اپنے آپ سے سوال کریں، ” مجھے اِن جذبات کو محسوس کرنے کے لئے کس پر ایمان رکھنا چاہیے؟ "۔ یہ آپ کو اپنے جذبات پر قابو پانے میں مدد کرے گا اور یہ سب خدا کے کلام کے ساتھ متفق ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر: جیسے کہ میں سوچتا تھا کہ کوئی بھی میری پروا نہیں کرتا۔ مسیح میں آپ کا اگلا سوال زیادہ اہم ہے، کہ کیا یہ تصور درست ہے؟

اگر میں صرف اپنے حالات پر غور کرتا تو میں اِس بارے میں ” ہاں ” کہہ سکتا تھا کیونکہ کوئی بھی میرے اردگرد میری مدد کے لئے نہیں تھا۔ لیکن اِنسانی خیالات محدود ہیں۔ تو میں نے یہ محسوس کیا کہ مجھے خدا کے کلام پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ خدا کے خیالات اور کام ہم سے اُونچے ہیں۔

1 پطرس 5 باب 7 آیت: ” اور اپنی ساری فِکر اُسی پر ڈال دو کِیُونکہ اُس کو تُمہارا خیال ہے "۔

یاد رکھیں: کہ صرف جذبات محسوس کرنا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ وہ سچ ہیں۔ اِس لئے خدا کو جلال دینے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے عمال خدا کے کلام کے مطابق ہوں۔ آمین!