jcm-logo

بلا شرت اور لامحدود معافی

مسیح میں آپ سب کو خوش آمدید!

پاک کلام میں سے آج ہم پڑھیں گے:

متّی 18 باب 21 آیت: ” معاف نہ کرنے والے نوکر کی تمثیل، اُس وقت پطرس نے پاس آکر اُس سے کہا۔ اَے خداوند اگر میرا بھائی گناہ کرے تو میں کتنی دفعہ اُسے معاف کروں۔ کیا سات بار تک؟ یسوع نے اُس سے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ سات بار تک بلکہ سات دفعہ کے ستر بار تک "۔

پاک کلام کے پڑھے جانے اور سننے پر خداوند کی برکت ہو۔ آج کا کلام ہمیں معافی دینے کے بارے میں تلقین کرتا ہے۔ پیارے مسیحی بہن بھائیوں اپنے اندر معاف کرنے کا جزبہ پیدا کریں۔ کیونکہ ہمارا پاک کلام کہتا ہے کہ ایک دوسرے کو معاف کریں۔ ایک بار نہیں بلکہ سات بار نہیں بلکہ ستر بار تک۔ ستر بار سے مراد ہمیں جتنی دفعہ بھی کسی کو معاف کرنا پڑے ہمیں معاف کرنا ہے۔ وہ خدا ہو کر ہماری ہزاروں غلطیاں معاف کرتا ہے تو ہم اِنسان ہو کر ایک دوسرے کو معاف کیوں نہیں کر سکتے۔ سو ایک دوسرے کو معاف کریں۔ ایک دوسرے کو معاف کرنے کا جذبہ رکھیں۔ ایک سچے مسیحی ہونے کی مثال پیش کریں اور مسیح میں جلال پائیں۔ آمین

زارا قندیل