jcm-logo

حمد و ستائش کا گیت – زبور 100

اے اہل زمین! سب خداوند کے حضور خوشی کا نعرہ مارو

خوشی سے خداوند کی عبادت کرو

گاتے ہوئے اس کے حضور حاضر ہو

جان رکھو کہ خداوند ہی خدا ہے 

اس ہی نے ہم کو بنایا اور ہم اس ہی کے ہیں

ہم اس کے لوگ اور اس کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں

شکرگزاری کرتے ہوئے اس کے پھاٹکوں میں

اور حمد کرتے ہوئے اس کی بارگاہوں میں داخل ہو

اس کا شکر کرو اور اس کے نام کو مبارک کہو

کیونکہ خداوند بھلا ہے

اس کی شفقت ابدی ہے

اور اس کی وفاداری پشت در پشت رہتی ہے

آمین