خوش آمدیددعازبورویڈیوز

زبور 3 – مدد کے لئے صبح کی دُعا

زبور 3: ” اَے خُداوند میرے ستانے والے کتنے بڑھ گئے ہیں! وہ جو میرے خلاف اُٹھتے ہیں بہت ہیں۔ بہت سے میری جان کے بارے میں کہتے ہیں کہ خُدا کی طرف سے اُس کی کمک نہ ہو گی۔ لیکن تُو اَے خُداوند! ہر طرف میری سِپر ہے۔ میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔ میں بلند آواز سے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا ہوں اور وہ اپنے کوہِ مُقدس پر سے مجھے جواب دیتا ہے۔ میں لیٹ کر سو گیا۔ میں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مجھے سنبھالتا ہے۔ میں اُن دس ہزار آدمیوں سے نہیں ڈرنے کا جو گرد اگرد میرے خِلاف صف بستہ ہیں۔ اُٹھ اَے خُداوند! اَے میرے خُدا! مجھے بچا لے! کیونکہ تُو نے میرے سب دُشمنوں کو جبڑے پر مارا ہے۔ تُو نے شِریروں کے دانت توڑ ڈالے ہیں۔ نجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو! (سلاہ)”۔ آمین!

 


Previous post

زبور 2 - خدا کا برگزیدہ بادشاہ

Next post

زبور 4 - مدد کے لئے شام کی دُعا

No Comment

Leave a reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.