jcm-logo

گناہوں سے دوری کی دعا

گناہوں سے دوری کی دعا - گناہوں سے پاک زندگی گزارنے کی دعا - مسیح میں پاک ہونا

گناہوں سے دوری کی دعا

شکر کرتے ہیں باپ آسمانی اس موقع کے لئے کہ جو آپ نے میری زندگی میں دیا ہے کہ میں آپ کا نام لے سکوں۔ اے خداوند میں شکرادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے ہر طرح سے اپنی حفاظت میں رکھا۔ اے خداوند میں جوانی کے ایام کو آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ اے خداوند مجھے اپنے کلام کے مطابق زندگی گزارنی سکھائیں۔ میں کبھی بھی اپنی راستبازی کی راہ کو نہ بھولوں اور اس دُنیا کی عیش و عشرت کو نہ اپناؤں تاکہ گناہ سے دور رہ سکوں۔ میں اپنے آپ کو خداوند کے حوالے کرتا ہوں۔ آمین!