jcm-logo

رات کو سوتے وقت کی دُعا

اے پیارے آسمانی باپ ہم تیرا شکر کرتے ہیں کہ تو ہی ہمیشہ سے ہمیشہ تک حمد و تمجید اور شکر کے لائق ہے جو ہمیں سمبھالتا، پالتا اور ہماری ساری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ اے باپ تیرا شکر ہو کہ تو نے آج سارا دن ہماری حفاظت اور نگہبانی کی۔ تو نے ہمارے سارے خاندان کو سلامتی میں رکھا۔ اے باپ آج رات تیرے مقدس فرشتے ہماری نگہبانی کریں اور ہمیں ہر طرح کی مصیبتوں سے بچائیں۔ خداوند تو ہمیں میٹھی اور پُر سکون نیندہ دے اور صبح جب ہم اُٹھیں تو تیرا مقدس نام ہی ہماری زبان پر ہو۔ مسیح یسوع کے نام میں آمین!