jcm-logo

مصیبت اور دکھ میں دعا

خداۓ قادر باپ تیری ستائش ہو کہ صرف تو ہی ہے جو ازلی اور ابدی خدا ہے. صرف تو ہی ہے جو اپنے نام کی خاطر ہمارے گناہوں کو معاف کرتا ہے اور ان کو اتنی دور پھینک دیتا ہے جتنا پورب سے پشتم دور ہے۔

تیری تعریف اور تمجید ہو کہ صرف تو ہی ہے جو دکھوں اور مصیبتوں میں ہماری مدد کرتا ہے. جب ہم فریاد کرتے ہیں، تجھے پکارتے ہیں، تو ہماری سنتا ہے، تیرا رحم اور ترس ہماری مدد کرتا ہے، اور ہمیں بچانے کے لئے اے باپ تو ہمیشہ آسمان سے مدد بھیجتا ہے۔

اے پیارے باپ تو ہماری حالت کو جانتا ہے کہ ہم اپنے دشمنوں کے ہاتھوں دکھ اور مصیبت اٹھا رہے ہیں. خداوند خدا تو ہمیں ہمارے دشمنوں سے رہائی دے کیونکہ صرف تیرے ہی پاس طاقت اور قدرت ہے ہر طرح کے حالت اور مسائل سے رہائی دینے کی۔

اے باپ ہمارے دشمنوں کو مغلوب کر. اے باپ اپنے بیٹے یسوع کے نام کی خاطر ہمیں غلبہ اور فتح دے. میں ایمان لاتا ہوں کہ تو ان برے حالات کو بدلتا ہے، ہمارے گھرانے کی حفاظت کرتا ہے اور جو کچھ ہمیں درکار ہے تو اپنے قوی ہاتھ سے مہیا کرتا ہے. تیرا شکر ہو کہ تو نے میری دعا کو سن لیا. مسیح یسوع کے جلالی نام میں، آمین!