jcm-logo

والدین کی صحت کے لئے دعا

باپ آسمانی، مسیح یسوع کے نام سے میں اپنے والدین کے لئے تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ تو میرے ماں باپ کو کامل سلامتی اور صحت دے. انہیں جسمانی کمزوریوں اور تکلیفوں سے شفا دے. تو انہیں سمبھال اور انہیں طاقت دے تاکہ وہ اس بڑھاپے میں بھی تیری خدمت کریں اور لوگوں کے لئے تیرے نام اور کاموں کی بڑی گواہی بن کر زندہ رہیں. اے زندہ جلالی آسمانی باپ تو ہی سمبھالنے، معاف کرنے اور ہر طرح کی کمزوریوں پر غالب آنے کی قدرت رکھتا ہے۔

میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ تو میرے ماں باپ کو وہ قدرت، قوّت اور زور دے جو تو آسمان سے بھیجتا ہے تاکہ اے خداوند میرے ماں باپ دوسروں کے لئے نمونہ بن جائیں اور بڑھاپے میں بھی وہ لوگوں کو تیرے قدموں میں لانے کا سبب بن جائیں. میں تجھ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ تو یسوع مسیح کے نام میں انہیں اپنے مسح سے بھر دے، انہیں کلام، قدرت اور زور میں اپنے لئے استعمال کر تاکہ وہ تیرے نام کے جلال کے لئے قصرت سے استعمال ہوتے رہیں. یسوع مسیح کے نام میں، آمین!