jcm-logo

صبح کے آغاز کی دعا

صبح کے آغاز کی دعا - خداوند سے نئے دن کی شکرگزاری - دن بھر کی حفاظت کی دعا

صبح کے آغاز کی دعا

شکر کرتے ہیں باپ آسمانی اس پیاری صبح کے لئے جو آپ نے ہماری زندگیوں میں دی۔ اے خداوند بادشاہوں کے بادشاہ جس طرح آپ نے رات بھر ہماری حفاظت کی اُسی طرح سارا دن بھی ہماری حفاظت کرنا۔ آپ ہمارے تمام کاموں میں شامل ہونا اور ہماری مدد کرنا۔ ہمیں نیکی کی راہ دکھائیں اور بُرائی سے بچائیں۔ ہمیں دُنیا کی تمام شیطانی طاقتوں سے دور رکھیں اور ہمارے آگے آگے چلیں تاکہ ہم راستے کے ہر کانٹے سے محفوظ رہیں۔ آپ ہمارا سایہ بن کر ہمارے ساتھ رہیں۔ ہم صرف آپ کی عبادت کرتے ہیں اور آپ ہی سے مدد کی اُمید رکھتے ہیں۔ آمین!