jcm-logo

تعریف اور شکرگزاری کی دُعا

خدا باپ تو قدوس اور مہربان خدا ہے۔ تو بھلا ہے اور تیری شفقت ابدی ہے۔ ہمیں معاف کرنے کے لئے تو ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ تو تھکے ہوؤں کو زور دیتا ہے اور گِرے ہوؤں کو اُٹھاتا ہے۔ تیری تعریف ہو کہ تو ہمیشہ معاف کرتا ہے، اِسلئے تو نے اپنا بیٹا قربان کر دیا تاکہ اُس پر جو بھی ایمان لائے وہ ہمیشہ کی زندگی پائے اور تیرے حضور راستباز ٹھہرے۔ ہم تیرا شکر کرتے ہیں کہ تو نے ہماری خاطر اپنا بیٹا قربان کیا اور ہماری ساری ضرورتیں پوری کیں۔ یسوع مسیح کے پاک نام میں آمین!