jcm-logo

سفر کی دعا

سفر کی دعا - حفاظت کی دعا - خداوند کی رہنمائی کی دعا - خدا کے ساتھ کی دعا

سفر کی دعا

قدوس قدوس قدوس قادرِمطلق زندہ خدا ہم جو ابھی اِس سفر کے لئے جا رہے ہیں اِس میں آپ ہماری نگہبانی کرنا۔ ہمارے تمام سفر میں اپنے پاک فرشتے بھیجنا جو ہماری حفاظت کریں۔ ہمیں ہر بُرے حادثے سے بچائیں اور ہمیں اپنے فضل سے ہماری منزل تک حفاظت سے پہنچائیں۔ ہم صرف آپ ہی سے حفاظت کی اُمید رکھتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ ہمیں ہمارے سفر میں اکیلا نہ چھوڑیں گے۔ مسیح یسوع کے بابرکت اور جلالی نام میں آمین!