jcm-logo

بیروزگاری پے غلبے کی دعا

اے قدوس باپ آسمانی، یسوع مسیح کے مقدّس نام سے تو میرے حالات کو بدل اور میرے لئے نئے اور کارآمد دروازے کھول دے تاکہ مجھے اچھا کام اور کاروبار ملے اور میری بیروزگاری ختم ہو. تو میرے ہاتھ کے کام میں برکت دے، مجھے سرفرازی دے اور مجھے برکت دے کہ میں اپنے کام میں دوسرے لوگوں کے لئے ایک اچھا نمونہ بن جاؤں اور ایک سچے خادم کی مثال بن کر سارے کام کروں. اے باپ یسوع کے مبارک نام سے میرے لئے اچھا اور بابرکت روزگار مہیا کر تاکہ میں اپنے گھرانے کی پورے طور سے دیکھ بھال کر سکوں اور اپنے گھرانے کو یہ سکھا سکوں کہ سب کچھ تو ہی مہیا کرتا ہے. یسوع مسیح کے نام میں آمین!