jcm-logo

مشکلات سے گِھرے مسیحیوں کے لئے دُعا

یسوع مسیح کے نام سے دُکھ اور مُصیبتوں میں پھنسے ہوئے ایسے لوگوں کے لئے دُعا جو مسیح کی خاطر تکلیفوں کا شکار ہوتے ہیں۔ اے خداوند ہم ساری دُنیا میں ایسے لوگوں کے لئے جو مختلف ملکوں میں تیرے نام کے جلال کے لئے استعمال ہوتے رہے اور اُنہیں مُصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا جِنہیں جیل بھی جانا پڑا، ہم ایسے تمام لوگوں کو تیرے حضور پیش کرتے ہیں۔ یسوع مسیح کے نام کی خاطر ایسے لوگوں کو اے خداوند تو برکت اور قوت دے۔ اُنہیں رہائی دے۔ ہم خاص طور پر اپنی بہن آثیا اور اُن کے خاندان کے لئے دُعا کرتے ہیں کہ اے خداوند تو اُنہیں برکت دے۔ اے خداوند تو اُن کے ایمان کو مضبوط کر۔ اے خداوند تو اُن کے بچوں اور خاندان کو سمبھال۔ اے خدا تو اُن کی زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کر، اُن کی مدد کر کہ وہ رہائی پائیں اور تیرے نام کو جلال دیں۔ یسوع مسیح کے مقدس نام میں آمین۔