jcm-logo

پاکستان کے لئے دعا

اے خداوند جلال کے بادشاہ قدوس یسوع مسیح کے جلالی اور مبارک نام میں مَیں تجھ سے منت کرتا ہوں اپنے ملک پاکستان کے لئے، اِس ملک کے صدر، وزیراعظم اور پارلیمینٹیرینز کے لئے، سارے سینیٹریز کے لئے کہ خداوند تو اُن کو برکت دے، اُن کی حفاظت کر اور اُن کو عقل و دانائی دے تاکہ وہ تیری دی ہوئی عقل و سمجھ کے مطابق اِس ملک کو چلائیں۔ اِس ملک میں برکت آئے، غربت دور ہو، مہنگائی دور ہو اور لوگ تسلی کی زندگی گزار سکیں۔ اے خداوند میں خاص طور پر منت کرتا ہوں کہ تو اِس ملک کے چلانے والوں کو یہ عقل دے کہ وہ ہمارے مسیحی بہن بھائیوں کی حفاظت کریں اور اُن کے لئے اچھے اچھے پروگراموں کو ترتیب دیں۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!