jcm-logo

بے اولاد جوڑوں کے لئے دعا

بے اولاد جوڑوں کے لئے دعا - اولاد کے لئے دعا - خداوند کی پاک نعمت

بے اولاد جوڑوں کے لئے دعا

اے خداوند ہمارے پاک خدا ہم شکر کرتے ہیں کہ آپ نے ہمیں اِس دُنیا میں پیدا کیا اور ہمیں دُنیا کی یہ تمام نعمتیں دیں۔ اے خداوند ہم ان بے اولاد جوڑوں کے لئے دعا کرتے ہیں جن کی شادیوں کو بہت عرصہ ہوگیا ہے لیکن ان کے پاس اولاد جیسی نعمت نہیں ہے۔ اے خداوند آپ اُن سب کو اپنے فضل اور رحم سے اولاد دیں۔ اُن کے گھرانوں کو برکت دیں۔ آپ اُن کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دیں تاکہ وہ آپ کی راہوں پر چلیں اور آپ کے نام کو جلال دیں۔ آمین!