jcm-logo

مدد کے لئے دعا

اے میرے صادق خدا جب میں تجھے پکاروں تو مجھے جواب دے. تو ہی میرا مددگار ہے. مجھ پر رحم کر اور میری دعا سن لے. اور میری مصیبتوں سے مجھے نجات دے۔

ہمارا ایمان ہے کہ ہم جب بھی تجھے پکارتے ہیں تو ہماری پکار کو سنتا ہے اور ہمیں جواب دیتا ہے. بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ خدا کی اچھائیاں ہمیں کون دکھائے گا؟

اے خداوند تو اپنے چہرے کو ہم پر جلوہ گر فرما. اے خداوند جب ہم تیرے قریب ہوتے ہیں تو ہم خوش ہوتے ہیں اور پر سکون ہوتے ہیں. خداوند تو اپنے اوپر ایمان رکھنے والوں کو برکت دیتا ہے، ان کی مدد کرتا ہے، انہیں مصیبت سے چھڑاتا ہے، اور ان کی مدد کرتا ہے. میری بھی مدد کر اور مجھے چھڑا. یسوع کے نام میں، آمین!