jcm-logo

کھانے کی دعا

کھانے کی دعا - خداوند سے کھانے کی دعا - خداوند کی پاک نعمتوں کی شکرگزاری

کھانے کی دعا

شکر کرتے ہیں باپ آسمانی جو آپ نے ہمیں آج یہ موقع دیا کہ ہم سب مل کر اِس دسترخوان پر بیٹھ سکیں۔ شکر کرتے ہیں اِس خوراک کے لئے جو آپ نے ہمیں مہیا کی۔ اے خداوند آپ ان لوگوں کو بھی خوراک مہیا کریں جن کے پاس کھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ اُن کو بھی زندگی کی تمام نعمتوں سے بھر دیں اور اُن کو ہر طرح کی خوشیاں دیں جو ضرورتمند ہیں۔ اُن کو اپنی تمام برکات سے بھر دیں تاکہ وہ آپ کے نام کو جلال دیں اور آپ سے ہی اُمید رکھیں کیونکہ آپ ہی ہمیں مہیا کرنے والے ہیں۔ آپ پاک ہیں اور ہم بھی آپ میں پاک ہیں۔ خداوند اپنی بند مٹھی اُن پر کھولیں، ہمارے گھروں کی آٹے کی مٹکی اور تیل کی کُوپی ہمیشہ آپ کے پاک، جلالی اور بابرکت نام میں بھری رہیں۔ آمین