jcm-logo

کرونا وائرس سے متاثر مسیحی قوم کے لئے دُعا

عزیزوں آئیں ہم مل کر خُداوند یسوع مسیح سے مدد مانگیں۔ ملک پاکستان میں اپنے تمام مسیحی بہن بھائیوں کے لئے جن کے خاندان کرونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جہاں معاشی طور پر بدحالی آئی ہے، لوگ بے روزگاری کا شکار ہوئے ہیں۔ جو پہلے ہی بہت سی مشکلات اور مُصیبتوں، دُکھوں، بیماریوں، معاشی بدحالی، امتیازی سلوک کا سامنا کر رہے ہیں۔

آئیے آج ہم اُن کے لئے یسوع مسیح کے حضور گڑگڑائیں، مدد مانگیں اور اُن کے لئے خُدا کی عظیم قُدرتی امداد کا انتظام کریں۔ آئیے مل کر میرے ساتھ ایمان رکھیں کیونکہ جو کچھ ہم یسوع مسیح سے مانگیں گے وہ ہمیں آج دیں گے۔ یہ میرا ایمان ہے۔ آپ میرے ساتھ اِس ایمان میں جڑ جائیے۔ آئیے دُعا کریں۔

” پیارے یسوع ناصری آپ نے کہا تھا کہ جو کچھ تم میرے نام سے مانگوں گے تو وہ میں تمہیں دوں گا۔ کہ آسمان اور زمین کا قل اِختیار باپ نے آپ کو دیا ہے۔ پیارے یسوع جی ہم آپ سے منت کرتے ہیں کہ ملک پاکستان میں تمام مسیحی بہن بھائیوں کو، خاندانوں کو یاد کیجیے اور وہ جو مصیبت ذدہ ہیں۔ جو دُکھ میں ہیں۔ جن کے لئے خُداوند سارے راستے بندہ ہو چکے ہیں۔ خُداوند جن کے پاس کھانے کے لئے نہیں ہے اور پینے کے لئے نہیں ہے۔ جن کے پاس اپنے گھر کے کرائے اور بجلی کے بِل ادا کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ اَے خُداوند آپ اُن کی مدد کریں۔ اپنی قوم پر رحم کریں خُداوند! ہم صرف اُن کے لئے مدد کی درخواست کرتے ہیں کیونکہ ہم تیرے علاوہ کس کی طرف دیکھیں؟

یسوع ناصری آسمان اور زمین کا قل اِختیار آپ کے پاس ہے۔ اَے خُداوند اپنے لوگوں کی مدد کریں۔ اپنی عظیم قُدرتی امداد کے ذریعے سے اُن کے لئے نئے دروازے کھول دیجیے۔ اَے خُداوند ہمارے ملک میں حکومت کو استعمال کر کہ وہ ہمارے لوگوں کے ساتھ بھلائی سے پیش آئیں اور وہاں جو ہمارے مسلمان بہن بھائی ہیں وہ بھی آپ کے لوگوں کی مدد کرنا شروع کریں۔ آپ ان کے دلوں کو بھی تیار کریں کہ وہ مسیحیوں کے ساتھ محبت اور اُس پیار کے ساتھ پیش آئیں جس کی آج مسیحیوں کو ضرورت ہے۔

یسوع ناصری ہم آپ سے ملک پاکستان کے لئے درخواست کرتے ہیں کہ اُس پر رحم کریں اور خاص طور پر ہماری قوم پر رحم کریں۔ ہمیں برکت دیں۔ یسوع مسیح آپ کے نام سے مانگتے اور پا لیتے ہیں۔

آمین!