jcm-logo

رات کو سونے سے پہلے کی دعا

رات کو سونے سے پہلے کی دعا - دن بھر کی مہربانی کی دعا - رب الافواج

رات کو سونے سے پہلے کی دعا

قدوس قدوس قدوس رب الافواج آپ جو ہیں اور جو آنے والے ہیں۔ ہم آپ کا شکر کرتے ہیں کہ آپ نے آج سارا دن ہماری حفاظت کی اور ہمیں سارا دن سمبھالا۔ آپ نے ہمارے کاموں میں اور ہماری روزمرہ کی مشکلات میں ہماری مدد کی۔ اے خداوند جس طرح آپ نے سارا دن ہماری حفاظت کی اُسی طرح آپ تمام رات ہماری حفاظت کرنا۔ ہم اپنے گھر کے گرد آپ کے پاک لہو کی باڑ لگاتے ہیں۔ ہم جب صبح اُٹھیں تو آپ کے ہی منتظر ہوں اور ہمارے لہو پر آپ کا ہی نام ہو۔ ہم آپ کی حفاظت کے منتظر ہیں کہ آپ اپنے پاک فرشتوں کا پہرا ہمارے گھر کے گرد لگائیں تاکہ ہم سکون اور چین کی نیند سو سکیں۔ آمین