انتھونی سنتیاگوخوش آمدیدویڈیوز

ظلم و ستم، مسیحیوں کے لئے کوئی نئی بات نہیں

جن لوگوں کے پاس انٹرنیٹ اور ٹیلی ویزن کی سہولیات ہیں وہ مسیحیوں پر ہونے والے ظلم کو بہت آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے مسیحی بہن اور بھائیوں کو ظلم برداشت کرتے دیکھنا تمام ایمان والوں کے لئے کافی پریشان کن بات ہے۔ البتہ یہ بات ہمارے لئے نئی نہیں ہے کیونکہ اِس بارے میں مسیح نے بھی کہا تھا کہ وہ جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں، وہ تم سے بھی نفرت کریں گے۔ یہ سب آج پوری دُنیا میں ہو رہا ہے، یہ بہت دُکھ والی بات ہے، لیکن مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں بھی اِس بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔

یہ بات سہی نہیں ہے کہ ہمارے اُن مسیحی بہن بھائیوں پر ظلم کیا جا رہا ہے جو یسوع مسیح کے نام کو جلال دیتے ہیں۔ میرے خیال سے ہمیں اُن سب کے حق میں دُعا کرنی چاہیے، اُن کا ساتھ دینا چاہیے اور اُن کے ساتھ چلنا چاہیے۔ آپ جو آج اِسے دیکھ رہے ہیں اور شاید آپ نے بھی اِسی طرح ظلم برداشت کیا ہو۔ میں اپنے پورے دل سے اِس بات کی مذمت کرتا ہوں کہ آپ نے یہ ظلم برداشت کیا۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ خدا کا جلال آپ سب کی زندگیوں میں ضرور ظاہر ہوگا۔ ہمیشہ کی بادشاہی میں آپ کو خدا کا جلال ملے گا کیونکہ آپ نے اُس کی خاطر مشکلات کو برداشت کیا اور اپنے ایمان سے نہیں ہٹے۔

اگر آج کوئی ظلم برداشت کر رہا ہے یا ظلم برداشت کرنے والے مسیحیوں کے لئے درد رکھتا ہے، میں صرف آپ کے ساتھ مل کر اور آپ کے لئے بھی دُعا کرنا چاہتا ہوں، کہ جو تکلیف آپ آج برداشت کر رہے ہیں وہ ہمیشہ کی زندگی میں نہیں ہوگی اور آپ خداوند میں سکونت کریں گے۔ چلیں مل کر دُعا کریں!

” اے آسمانی باپ ہم تیری برکت کے لئے شکرادا کرتے ہیں۔ ہم تیرا شکرادا کرتے ہیں کہ تیری برکت ہمیں اِس زندگی کی تمام مشکلات اور دُکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دیتی ہے۔ لیکن تیری ہمیشہ کی زندگی کی برکات حاصل کرنے کے لئے میں اپنے مسیحی بہن اور بھائیوں کے لئے دُعا کرتا ہوں۔ اے خدا میں تیرے حفاظت والے ہاتھ کو مانگتا ہوں کہ اے باپ تو اُن کی حفاظت کر اور اُنہیں قوت بخش کے وہ تمام مشکلات کا سامنا کر سکیں۔ وہ سب تیری شفقت کے ذریعے محفوظ رہیں۔ تو اُنہیں اپنے روح القدس کے ذریعے نئی زندگی دے۔ تو اُن پر اپنا جلال ظاہر کر کہ وہ تیری ایسی شفقت دیکھیں جو اُنہوں نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو۔ یسوع مسیح کے نام میں آمین!

انتھونی سنتیاگو


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

خداوند ہمارے قریب ہے

Next post

نقصاندہ گپ شپ سے بچیں

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.