jcm-logo

یسوع مسیح کو خدا کا بیٹا کیوں کہا جاتا ہے؟

یسوع مسیح کو خدا کا بیٹَا کیوں کہا جاتا ہے؟ - خدا کا بیٹا - یسوع مسیح پر ایمان

ہمارے مسلمان بھائیوں کی طرف سے اکثر پوچھے جانے والا سوال کہ یسوع مسیح کو خدا کا بیٹَا کیوں کہتے ہیں؟ جب ہم سے یہ سوال پوچھا جائے تو ہمیں یہ جواب دینا چاہیے:

ہم اِنسان یسوع مسیح کو خدا کا بیٹَا نہیں کہتے؛ یہ خدا زمین پر اپنی تعلیم دینے کے لئے آیا تھا۔ مقدس بائبل اِس بات کی گواہی دیتی ہے۔

یسوع کی زمین پر ماں تھی ” مریم ” اور وہ ہماری طرح ہی پیدا ہوئے تھے۔ لیکن وہ خدا کے کلام کے ذریعے پیدا ہوئے اور خدا کے بیٹے کہلائے۔ خدا کا کوئی جسم نہیں ہے کہ وہ بیٹَا پیدا کرے۔ یسوع مسیح خدا کے روح کے ذریعے پیدا ہوئے جیسے خدا نے آسمان اور زمین بنائے۔

یسوع مسیح پوشیدہ خدا کی ظاہری شکل ہیں اور اُنہوں نے ہمیں ظاہر کروایا کہ خدا کون ہے، اُنہوں نے ہمیں اپنے عمل سے خدا کو ظاہر کروایا۔ یسوع مسیح کا ابھی تک اپنا جسم ہے۔ اُنہوں نے موت پر فتح پائی اور وہ آسمان کی بادشاہی میں باپ کے پاس چلے گئے اور وہ وہاں سے زندوں اور مُردوں کی عدالت کے لئے آئیں گے۔ مسیح کی ہمارے لئے قربانی کی وجہ سے ہمارے اور خدا کے درمیان ایک رشتہ قائم ہوا۔

وہ ہی بنانے والا اور اُسی نے بنایا۔ اُس کے ذریعے تمام چیزیں وجود میں آئیں۔ یسوع مسیح نے خدا کے کلام کو ظاہر کیا اور وہ یہ تب تک جاری رکھیں گے جب تک یہ دُنیا اپنے اختتام تک نہیں پہنچ جاتی۔ وہ زمین پر ہمارے گناہوں سے ہمیں نجات دینے کے مقصد سے آئے۔ وہ ہمارے اور ہمارے خدا کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے کے لئے آئے جو ہمارے گناہوں کی وجہ سے آیا تھا تاکہ ہم خدا کی برکت حاصل کر سکیں۔ یسوع مسیح نے اُن سب لوگوں کو خدا کی برکت دی جو گناہ میں ڈوبے ہوئے تھے۔