jcm-logo

زیادہ مبارک کون؟

زیادہ مبارک کون؟ - مبارک لوگوں کے بارے میں خداوند کا کلام - خدا کے لوگ

میرے عزیز بھائیو! ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے کیتھولک مشن والے مقدسہ مریم کو ماں مریم کہتے ہیں اور اُن کو مسیح سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں. انجیل مقدس میں کہیں بھی اُن کو ماں نہیں کہا گیا بلکہ انہیں مبارک عورت کہا گیا ہے. انجیل مقدس بتاتی ہے. لوقا 1 باب 48 آیت: ” کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظر کی اور دیکھ اَب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مجھ کو مبارک کہیں گے”۔

اس آیت میں مقدسہ مریم اپنے آپکو مبارک کہہ رہیں ہیں کیوںکہ جو کلام میں لکھا ہے ہمیں اس پر عمل کرنا ہے۔

انجیل مقدس بتاتی ہے کہ جو کوئی خدا کے کلام کو پڑھتا، سنتا اور اس پر عمل کرتا ہے اس انسان کو زیادہ مبارک کہا گیا ہے. لوقا 11 باب 27 سے 28 آیت: ” جب وہ یہ باتیں کہہ رہا تھا تو ایسا ہوا کہ بھیڑ میں سے ایک عورت نے پکار کر اس سے کہا مبارک ہے وہ پیٹ جس میں تُو رہا اور وہ چھاتیاں جو تُو نے چوسیں. اس نے کہا ہاں مگر زیادہ مبارک وہ ہیں جو خدا کا کلام سنتے اور اس پر عمل کرتے ہیں”۔