jcm-logo

خداوند یسوع مسیح اب کیا کر رہے ہیں؟

خداوند یسوع مسیح اب کیا کر رہے ہیں؟ - یسوع مسیح کی قدرت کے حوالے سے پیغام

اگر کسی کے دل میں یہ سوال آئے کہ خداوند یسوع مسیح آسمان پر کیا کر رہے ہیں اور وہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ تو اُسکا جواب بھی کلام مقدس میں ہے۔

خداوند یسوع مسیح کی خدا کے دہنی طرف بیٹھنے کی چند وجوہات یہ ہیں۔

1۔ وہ ہماری شفاعت کرتے ہیں۔ رومیوں 8 باب 34 آیت: ” اسی لیے جو اس کے وسیلہ سے خدا کے پاس آتے ہیں وہ انہیں پوری پوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ انکی شفاعت کے لیے ہمیشہ زندہ ہے”۔

2۔ وہ غالب آئے ہیں: جب وہ زمین پر 33 سال رہے تو انہوں نے ابلیس پر، دنیا پر، جسم پر، گناہ پر، تمام مخالف قوموں اور حکمتوں پر اور آخر میں موت پر مکمل غلبہ حاصل کیا. اس فتح کے بدلے انہیں آسمان پر سب سے اونچی اور عزت والی جگہ یعنی خدا باپ کے تخت پر دہنی جگہ دی گئی۔

وہ اسی خیمہ میں جو آسمان میں ہے سردار کاہن کی خدمت بجا لا رہے ہیں جسکا ذکر خدا نے موسیٰ سے کیا، خروج 25 باب 9 آیت: ” مسکن اور اس کے سارے سامان کا جو نمونہ میں تجھے دکھاؤں ٹھیک اسی کے مطابق تم اسے بنانا”۔

خداوند یسوع مسیح مردوں میں سے جی اٹھنے کے بعد آسمان پر اٹھائے گئے وہ وہاں جا کر باپ کے تخت پر دہنی طرف بیٹھ گئے. وہاں وہ کافی مشغول ہیں اور بہت سے کام کر رہے ہیں. جب کام اور وقت دونوں پورے ہو جائیں گے تو وہ زمین پر واپس آ جائیں گے جیسے لکھا ہے، اعمال 3 باب 20 آیت: ” اور وہ اس مسیح کو تمہارے واسطے مقرر ہوا ہے یعنی یسوع کو بھیجے گا”۔

اعمال 3 باب 21 آیت: ” ضررو ہے کہ وہ آسمان میں اس وقت تک رہے جب تک کہ وہ تمام چیزیں بحال نہ کی جائیں جنکا ذکر خدا نے اپنے پاک نبیوں کی زبانی کیا ہے جو دنیا کے شروع سے ہوتے آئے ہیں”۔