jcm-logo

بائبل عورتوں کی عزت کرنے کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

جب خدا نے اِنسانیت کو بنایا تو اُس نے کہا کہ اُس نے مرد اور عورت اپنی تصویر پر بنائیں ہیں۔ خدا مرد اور عورت کے ساتھ اچھا رشتہ قائم کرنا چاہتا ہے لیکن سب سے بُری حقیقت یہ ہے کہ آج کی دُنیا میں عورتوں کو جنسی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ ایک بہت غمگین صورتِ حال ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے خلاف اِنسانوں اور خاص طور پر مسیحیوں کو قدم بڑھانا چاہیے۔

ایک چیز میری دُعا میں مدد کرتی ہے اور میرے دل کو سکون دیتی ہے کہ اگر اُن عورتوں میں سے کوئی میری بہن یا ماں ہوتیں۔ یہ ایک غمگین حقیقت ہے کہ آج عورتیں اس طرح زندگی نہیں گزار پا رہیں جس طرح اُنہیں گزارنی چاہیے، اُن کو ساتھ جانوروں والا سلوک کیا جاتا ہے۔ ہمیں اِس کے خلاف آواز اُٹھانی چاہیے اور دُعا کرنی چاہیے۔

تو آگر آپ سب یہ آج دیکھ رہے ہیں تو میں آپ کو یہ آگاہی دینا چاہتا ہوں کہ دُنیا میں بہت سی عورتیں ہیں جن کے ساتھ جنسی طور پر بدسلوکی کی جاتی ہے، ہمیں اُن کے لئے دُعا کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اُن کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں خدا سے درخواست کرنی ہے کہ وہ اُن کی مدد کرے اور معجزات کرے۔ ہمیں مسیحی ہوتے ہوئے انصاف کے لئے آواز اُٹھانی ہو گی۔ ہم اسے نظرانداز نہیں کر سکتے۔ اگر آپ یہ سوچیں کہ اگر اُن کی جگہ آپ کی اپنی ماں یا بہن ہوتی تو پھر بھی تو آپ نے اِس ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے آواز اُٹھانی تھی، اِسی طرح ہر روز بہت سی عورتیں جنسی طور پر بدسلوکی کا شکار ہوتی ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں سب کو پتا ہونا چاہیے۔

بائبل میں یہ صاف صاف ظاہر ہے کہ یسوع مسیح کے دل میں تمام اِنسانیت کے لئے محبت ہے جس میں عورتیں بھی شامل ہیں۔ بائبل کہتی ہے کہ وہ سماریہ سے گزرنا چاہتا تھا، اُسے اپنے ایک سفر میں سماریہ سے گزرنا تھا اور اُن کا یہ کرنے کا مقصد ایک سماریہ کی عورت سے ملنا تھا، ایک عورت جو یہودی نہیں تھی، ایک عورت جو اپنی پہلی شادی شودہ زندگی میں پانچ مردوں کے ساتھ رہ چُکی تھی، پھر بھی یسوع نے اُس کے پاس جانے کو چُنا، جو جنسی بدسلوکی کا شکار ہوئی تھی یا وہ گناہ کی زندگی میں تھی۔ تو اِسی لئے یسوع کا مقصد اُس عورت کو ملنا تھا تاکہ اُسے شفاء دے اور کہ اُن کے سفر کے دوران دُنیا کی مختلف عورتیں بھی شفاء پائیں۔

ہمیں اُن کی مثال پر عمل کرنا چاہیے۔ یہ نئے عہد نامہ میں صاف صاف ظاہر ہے کہ یسوع مسیح عورتوں کے لئے محبت رکھتے تھے کہ وہ چاہتے تھے کہ وہ بھی شفاء حاصل کریں اور پاک زندگی گزاریں۔ اب یہاں پر یہ سوال اُٹھتا ہے کہ کیا ہمارے پاس یسوع مسیح جیسا دل ہے؟ کیا ہم اُن کی مثال پر عمل کرنا چاہتے ہیں؟ کیا ہم وہ سب کرنا چاہتے ہیں جو یسوع مسیح نے اِس دُنیا میں رہتے ہوئے کیا؟

اینتھونی سینتیاگو