jcm-logo

لاتبدیل یسوع مسیح

یہ بائبل میں لکھا ہے کہ یسوع مسیح کبھی بھی نہیں بدل سکتے کل، آج اور ہمشہ تک وہ ویسے ہی رہیں گے۔ اور وہ آپ کو بھی اپنے جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ یہ اُن کی مرضی ہے کہ آپ بھی کبھی نہ بدلیں۔ آپ سب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آپ کبھی بھی گناہ نہیں کریں گے اور اِس پر مضبوطی سے قائم رہیے۔ آپ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آپ کبھی بھی جھوٹ نہیں بولیں گے، غلط طریقوں سے پیسے نہیں کمائیں گے، کسی گناہ کی دعوت کو قبول نہیں کریں گے۔ آپ صرف اِس پر مضبوطی سے قائم رہیں کیونکہ یسوع مسیح چاہتے ہیں کہ آپ کبھی نہ بدلنے والے شخص بنیں۔ خداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!

رشید مسیح

میڈریڈ اسپین