jcm-logo

یسوع کے زمین پر آنے کا مقصد

یسوع مسیح کے مقدس نام میں آپ سب کو میرا سلام!

آج ہم آپ کو یسوع مسیح کے زمین پر آنے کا مقصد بتائیں گے کہ وہ اُس پاک آسمان کی بادشاہی کو چھوڑ کر اِس ناپاک گُناہ کی زمین پر کیوں آئے۔ جس میں اُنہوں نے ہماری نجات کو اپنے آسمان کی بادشاہی کے سکون سے زیادہ اہمیت دی اور ہماری خاطر مشکلات برداشت کیں تاکہ ہم نجات پا کر اُن کی آسمان کی بادشاہی کا حصہ بن سکیں۔ وہ ہمارے ساتھ اپنی آسمان کی بادشاہی بانٹنے آئے اور ہمیں زندگی کے اصل مقصد کی تعلیم دی۔ جس میں ہم آپ کی کلامِ پاک میں سے بھی رہنمائی کریں گے۔ تاکہ خُداوند کے فضل سے آپ سیکھیں اور دوسروں کو بھی سکھا سکیں۔ کیونکہ یہ نجات کا پیغام پوری دُنیا کے لئے ہے۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور استعمال کرے کہ آپ بھی دوسروں کی نجات کا ذریعہ بنیں۔ مسیح یسوع کے جلالی نام میں آمین!