آج کا پَیغامخوش آمدید

سب سے پیارا نام

دنیا میں ہر کسی کا کوئی نہ کوئی نام ہوتا ہے. جیسا کے آپکا ناَم، میرا نام، ہمارے ملک کا نام اسی طرح ہر کسی کا کوئی نہ کوئی نام ہے. لیکن آج میں جس ناَم کا ذکر آپ کے ساتھ کروں گا وہ ناَم سب ناموں سے اعلیٰ ہے. میں اس ناَم کی چند اچھی اور بڑی باتیں آپ لوگوں کے ساتھ بانٹوں گا. اس ناَم کے پیچھے بہت بڑی باتیں چھپی ہوئی ہیں. جیسا کہ مسیح نے یوحنا 10 باب کی 10 آیت میں کہا: ” چور نہیں آتا مگر چرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو. میں اس لیے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں”۔

أیسعیاہ 9 باب 6 آیت: ” اس لیے ہمارے لیے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اسکے کندھے پر ہو گی اور اسکا نام عجیب مشیر خدائے قادر ابدیت کا بادشاہ سلامتی کا شہزادہ ہو گا”۔

یسوع مسیح سلامتی کے شہزادے ہیں اُن جیسا سلامتی کا شہزادہ اور کوئی نہیں ہے. جیسا کے میں آپکو پہلے بتا چکا ہوں کہ ہر آدمی کا ایک نام ہوتا ہے اور اس نام کے ساتھ اسکی پہچان ہوتی ہے. یسوع مسیح کا نام صرف اُنہیں کا ہے اور ایسا نام کسی اور کا ہے ہی نہیں کیونکہ خدا نے اُن کو ایسا نام دیا جو ہر ایک نام سے اعلی ہے، ہر ایک نام سے اوپر ہے اور وہ ہر ایک نام سے بڑا نام ہے. اس ناَم سے آج تاریخ چل رہی ہے یہ جس سال میں ہم جی رہے ہیں یہ بھی یسوع کے نام سے جڑا ہوا ہے آج سے 2018 سال پہلے دنیا میں سلامتی کا شہزادہ یسوع مسیح آئے تھے. اسی لیے اُن کا نام اتنا عظیم ہے کیونکہ دنیا کی تاریخ اُن کے نام سے چلتی ہے جیسا کے ہم لکھتے ہیں مسیحیت سے پہلے یا مسیحیت کے بعد کی باتیں۔

اُن کے نام کے ساتھ ساتھ اُن کا ہر ایک کام عجیب تھا. اُن کا اس زمین پر آنا عجیب، اُن کا کنواری مریم سے پیدا ہونا عجیب، جہاں وہ پیدا ہوئے وہ جگہ بھی عجیب، اُن کے آنے سے پہلے ہی أیسعیاہ کی کتاب میں اُن کے آنے کی پیشنگوئی ہو چکی تھی۔ اسی طرح اُن کا اندھوں کو آنکھیں دینا عجیب، مردوں کو زندہ کرنا عجیب، اُنہوں نے پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں کو کتنے ہزار لوگوں کو کھلا دیا عجیب، سب سے بڑی بات یہ کہ وہ مردوں میں سے خود زندہ ہو گئے۔

آج دنیا میں سب کی قبر ہے لیکن اُن کی قبر نہیں کیونکہ وہ زندہ آسمان پر اٹھائے گئے. اگر ہم اُن کے سب کاموں کو دیکھیں تو اُن کا ایک ایک کام عجیب ہے. اگر ہم اُن کے بتائے ہوئے درخت سے پھل کھائیں گے تو ہمیشہ کی زندگی پائیں گے. خدا کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں وہ سب کام کرنے کی قدرت رکھتا ہے. ہماری ہر مشکل کا حل یسوع مسیح کے پاس ہے. یسوع مسیح کے پاک نام میں قدرت پائی جاتی ہے اُنہیں کے نام میں شفاء پائی جاتی ہے اُنہیں کا نام ہمیں تمام ابلیس کے چنگلوں سے آزاد کرواتا ہے. اُن کا نام پاک ہے۔

اُن کا پاک ناَم ہم سب کی زندگیوں کو بدلنا چاہتا ہے ہمیں ہمیشہ کی زندگی دینا چاہتا ہے. یسوع مسیح کی سکھائی ہوئی دعا جس میں اُنہوں نے ہمیں اپنا پتا بتایا تاکہ ہم اُن کو دھوندتے دھوندتے بھٹک نہ جائیں. لکھا ہے کہ ” اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے تیرا ناَم پاک مانا جائے”. آج دنیا کے لوگ ادھر بھٹکتے ہیں کبھی کہیں پر جھکتے ہیں کبھی کہیں پر لیکن انکو شفاء نہیں ملتی. کیونکہ شفاء اور نجات اور ہمیشہ کی زندگی ہمارے یسوع ناَم میں پائی جاتی ہے۔

یوحنا 14 باب 13 سے 15 آیات: ” اور جو کچھ تم میرے نام سے چاہو گے میں وہی کروں گا تاکہ باپ بیٹے میں جلال پائے. اگر میرے نام سے مجھ سے کچھ چاہو گے تو میں وہی کروں گا. اگر تم مجھ سے محبت رکھتے ہو تو میرے حکموں پر عمل کرو”.آمین!

 


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

خدا میں قوت

Next post

دعا کیا ہے؟

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.