jcm-logo

مستقبل کا جلال

مستقبل کا جلال - خداوند کا جلال - خداوند کا فضل ہم سب پر ہے - یسوع مسیح سے دعا کریں

أیسعیاہ 60 باب 1 آیت: "اُٹھ منور ہو کیونکہ تیرا نور آ گیا اور خداوند کا جلال تجھ پر ظاہر ہوا”۔

کیا آپ آج مشکلات سے گزر رہے ہیں؟ کیا آپ زندگی کی پریشانیوں کا شکار ہیں؟ تو خدا کہتا ہے کہ ” اُٹھو اور دوبارہ محنت کرو”۔ اگر آپ کو کسی دوست نے دھوکا دیا ہے تو زندگی میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔ باہر جائیں اور نئے دوست بنائیں۔ مستقبل میں اچھے لوگ آپ کے لئے تیار ہیں۔ اگر آپ اپنی نوکری کھو دیتے ہیں تو صرف بیٹھ کر اِس بات کی شکایت نہ کریں۔ بلکہ باہر جائیں اور ایک نئی نوکری ڈھونڈیں۔ جب ایک دروازہ بند ہوتا ہے تو خدا آپ کے لئے دوسرا دروازہ بھی کھول دیتا ہے. اگر آپ کو کسی قسم کا صحت کا مسئلہ ہے اور آپ اُس بیماری سے گزر رہے ہیں۔ تو ہار نہ مانیں اور اُس سے لڑیں اور خدا پر بھروسا رکھیں اور اُس سے دعا مانگیں۔

آپ خداوند پر ایمان رکھیں اور محنت کریں اور وہ آپ کی مدد کرے گا۔ وہ آپ کو نئی زندگی دے گا۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کی صحت اچھی کرے گا، آپ کو نئے مواقع مہیا کرے گا اور نئے رشتے دے گا۔ وہ آپ کو نئے نظریے دے گا۔ آپ کو شاید اِس میں مشکلات بھی نظر آئیں لیکن خدا پر بھروسا رکھیں وہ آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ چاہے آپ کتنی بھی پریشانی کا سامنے کریں لیکن وہ آپ کا ساتھ دے گا۔ لیکن یاد رکھیں کہ بیماری کے بعد زندگی ہے، طلاق کے بعد بھی زندگی ہے اور دُکھ کے بعد بھی زندگی ہے۔ آپ کے سامنے پوری زندگی ہے۔ تو آپ اُٹھیں اور خداوند کی برکات کو اپنے اوپر اُترنے دیں۔

آج کی دعا:

اے باپ میں اِس جلال اور تیرے رحم کے لئے شکرادا کرتا ہو۔ میں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور تجھ پر ایمان رکھا۔ میں تیرا شکرادا کرتا ہوں کہ تو نے میری زندگی میں اپنے مقصد شامل کیے۔ مسیح یسوع کے نام میں آمین!