jcm-logo

مستقبل کا جَلال

مستقبل کا جَلال - خداوند کا جلال - خداوند کی قدرت کا جلال - خداوند کا رحم

یسعیاہ 60 باب 1 آیت:

” اُٹھ منور ہو کیونکہ تیرا نور آگیا اور خداوند کا جَلال تجھ پر ظاہر ہوا”۔

کیا آپ آج مشکلات سے گزر رہے ہیں؟ کیا آپ زندگی کے کناروں پر بیٹھے ہیں؟ ” تو آج ہی اُٹھیں اور دوبارہ آگے بڑھیں”۔ اگر آپ کے دوست نے آپ کو دھوکا دیا ہے تو آپ اکیلا محسوس نہ کریں۔ بلکہ باہر نکلیں اور نئے دوست ڈھونڈیں۔ اچھے لوگ مستقبل میں آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر آپ اپنی نوکری کھو دیتے ہیں تو صرف بیٹھے نہ رہیں بلکہ باہر جائیں اور نئی نوکری ڈھونڈیں۔ جب ایک دروازہ بند ہوتا ہے تو خدا ہمیشہ دوسرا دروازہ ضرور کھولتا ہے۔ اگر آپ کسی بیماری سے گزر رہے ہیں تو ہار نہ مانیں بلکہ اُس سے لڑیں اور مسیح میں فتح پائیں۔

جب خدا آپ کے ساتھ ہے تو آپ اپنی طرف سے پوری محنت کریں اور وہ آپ کا ساتھ دے گا۔ وہ آپ کو نئی زندگی دے گا۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ وہ آپ کو صحت یاب کرے گا، آپ کو نئے مواقع دے گا اور نئے رشتے بھی دے گا۔ مشکل چاہے جتنی بھی زیادہ ہو لیکن یاد رکھیں کہ ہر بیماری، پریشانی اور مشکل کے بعد زندگی ہے۔ آپ کے سامنے پوری زندگی ہے۔ آج ہی اُٹھیں اور خدا کے جَلال کو اپنی زندگی میں آنے کا موقع دیں۔

آج کے لئے دعا

اے باپ ہم آپ کے رحم اور برکت کے لئے آپ کا شکر کرتے ہیں۔ میں نے دوبارہ اُٹھنے کو چُنا اور آپ پر اپنا ایمان رکھا۔ میں ہر چیز کے لئے آپ کا شکرادا کرتا ہوں۔ مسیح یسوع کے نام میں آمین!