jcm-logo

خدا میں قوت

خدا میں قوت - خداوند میں ہم سب مضبوط ہیں - ہمیں صرف مسیح پر کامل بھروسا رکھنا

طاقت کا لفظ انجیل مقدس میں 360 دفعہ تحریر کیا گیا ہے. انجیل مقدس بتاتی ہے کہ ہمیں خدا میں کبھی نہ ختم ہونے والی طاقت اور قُوت ملتی ہے. افسیوں 6 باب 10 سے 11 آیات: ” غرض خداوند میں اور اسکی قدرت کے زور میں مضبوط بنو. خدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تم ابلیس کے منصوبوں کے مقابلہ میں قائم رہ سکو”. جو خدا سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کو اپنا دہندہ قبول کرتے ہیں یہ قوت اور طاقت ان لوگوں کے لیے ہے جو لاتعداد ہے۔

مسیحی ہونے کے ناطے سے ہم سب خدا میں مضبوط اور طاقتور ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ قوت اور طاقت ہماری اپنی نہیں بلکہ خدا کی طرف سے دی گئی ہے. ہماری قوت اور طاقت اس دنیا کے لیے نہیں بلکہ خدا نے ہمیں ابلیس کا مقابلہ کرنے کے لیے دی ہے. اس قوت کو پانے کے لیے ہمیں خدا کے ساتھ رشتہ قائم کرنا ہے. فلپیوں 4 باب 13 آیت: ” جو مجھے طاقت بخشتا ہے اس میں میں سب کچھ کر سکتا ہوں”۔

شیطان کا مقابلہ کرنے کا اس کے علاوہ اور کوئی زریعہ نہیں جو انسان کو قوت بخشے اور یہ قوت صرف خدا کی طرف سے ہی مل سکتی ہے، اور اسی قوت کی وجہ سے ہم برائی اور ابلیس کا ڈٹ کر سامنا اور مقابلہ کر سکتے ہیں. ہم صرف خدا کے ساتھ رہ کر ہی قوت پا سکتے ہیں اور خدا کے تابع رہ کر ہی ہم ابلیس کا مقابلہ کر سکتے ہیں. یعقوب 4 باب 7 آیت: ” پس خدا کے تابِع ہو جاؤ اور ابلیس کا مقابلہ کرو تو وہ تم سے بھاگ جائے گا”۔

خدا نے ہم سب کی نجات کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے کیونکہ صرف اسی کے پاس یہ قوت ہے. اس نے اپنے وعدہ کے مطابق دنیا کو اپنی طاقت اور قوت ظاہر کی. جب تک ہم اسکو اپنا نجات دہندہ قبول نہیں کر لیتے اور اپنی تمام مشکلات اور پریشانی اس پر نہیں چھوڑ دیتے تب تک ہم اسکی طاقت اور قُوت کو نہیں جان سکتے. 138 زبور 3 آیت: ” جس دن میں نے تجھ سے دعا کی تو نے مجھے جواب دیا اور میری جان کو تقویت دیکر میرا حوصلہ بڑھایا”. ہم اپنے خداوند یسوع مسیح میں سب کچھ کر سکتے ہیں کیونکہ وہی ذریعہ ہے ہماری نجات کا، ہماری طاقت ہے اور ہماری بھلائی کا. فلپیوں 4 باب 13 آیت: ” جو مجھے طاقت بخشتا ہے اس میں میں سب کُچھ کرسکتا ہوں”. آمین!